اقوام متحدہ کی ناکامیوں کی مثالوں میں فلسطین سرفہرست ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں 53 ممالک نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت اور منتقلی روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بات انھوں نے گوتریس کو گزشتہ روز بھیجے گئے ایک خط میں کہی۔ مذکورہ ممالک نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ غزہ سمیت فلسطینی اراضی، لبنان اور بقیہ مشرق وسطیٰ میں بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
گزشتہ برس اکتوبر میں جب یہ جنگ شروع ہوئی تو امریکا نے حسبِ معمول اپنی مکمل حمایت اسرائیل کے پلڑے میں ڈال دی تھی۔ کہا جاتا تھا کہ امریکا کی دونوں سیاسی جماعتیں اگرکسی بات پر ہم خیال ہیں تو وہ اسرائیل کی حمایت ہے۔ صدرجوبائیڈن نے تو یہاں تک کہا تھا کہ ’’ میں بھی صہیونی ہوں۔‘‘ دوسری جانب فلسطین پر اقوام متحدہ کی نمایندہ فرانسسکا البانیز نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ میں تباہی کے مقصد کے ساتھ منظم بھوک کے حوالے سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگ نہیں ہے، بلکہ اسے ’’نسل کشی‘‘ کہا جانا...
نیتن یاہو کے لیے ایک اہم سنگِ میل امریکی انتخابات تھے، وہ ٹرمپ کی فتح کے لیے دعا کر رہے تھے، جس سے ان کے خیال میں انھیں نقل و حرکت کی بہت زیادہ آزادی ملے گی اور جو وہ کرنا چاہتے ہیں، کرسکیں گے،کیونکہ ریپبلکنز کے ساتھ ان کا تجربہ بہت اچھا ہے، جس کے برعکس ڈیموکریٹس ان پر زیادہ سخت ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دوران کئی ایسے اقدامات کیے جن میں اسرائیل کے فلسطینیوں اور وسیع خطے کے ساتھ تنازعات کے بارے میں بعض دیرینہ امریکی پالیسیوں سے مکمل انحراف کیا...
غزہ کی جنگ کا عالمی تجارت پر بھی بڑا منفی اثر پڑا ہے۔ نہر سویز سے گزرنے والے جہاز بہت کم رہ گئے ہیں۔ حوثی میزائلوں کے ڈر سے اب بحری جہاز جنوبی افریقہ کے راستے سے یورپ جا رہے ہیں۔ یورپ اور ایشیا کے درمیان سمندری سفر لمبا اور مہنگا ہوگیا ہے جہازوں کے کرائے اور انشورنس کا خرچ بھی بڑھ گیا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان پراکسی جنگیں بھی مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک میں جاری ہیں۔ لبنان، شام، یمن اور عراق میں ایران کے حمایتی گروپوں کی موجودگی اور اسرائیل کے خلاف ان کی سرگرمیاں دونوں ممالک کے درمیان...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اقوام متحدہ کے قیام کا عالمی دن، فلسطین اور کشمیر سمیت کئی تنازعات پرامن حل کے منتظراقوام متحدہ کے قیام کو 79 سال گزرگئے لیکن فلسطین اور کشمیر سمیت کئی تنازعات ثابت کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ اپنے قیام سے اب تک اپنا مقصد وجود ثابت کرنے میں ناکام رہا: ماہرین
مزید پڑھ »
پاکستان بیس بال ٹیم کو یونائیٹڈ عرب کلاسک میں شرکت کیلئے این او سی مل گیااس ایونٹ میں 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، سری لنکا، فلسطین، افغانستان، نیپال، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں
مزید پڑھ »
برکس کا غزہ پر اسرائیلی بمباری، اموات اور تباہی پراظہار تشویش، مشترکہ اعلامیہ جاریبرکس کے مشترکہ اعلامیے میں یوکرین کے معاملے پر اقوام متحدہ کے چارٹر پرعمل اور تنازعے کو مذاکرات سے حل کرنے پر بھی زوردیا گیا
مزید پڑھ »
پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاقمسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی
مزید پڑھ »
شہید کبھی مرتے نہیں، یحییٰ نوجوانوں کیلیے رول ماڈل ثابت ہوں گے؛ ایرانیحییٰ السنوار کی شہادت سے جدوجہدِ آزادیٔ فلسطین اور مزاحمت مزید توانا ہوگی، ایرانی مشن
مزید پڑھ »
آئینی ترمیم سے متعلق کمیٹی کا اجلاس، پی ٹی آئی کے سوا تمام جماعتوں نے اپنے مسودے پیش کردیےعوامی نیشنل پارٹی نے وفاق میں آئینی عدالت کی حمایت اور صوبوں میں مخالفت کر دی
مزید پڑھ »