فیس بک نے ٹک ٹاک جیسی ایپ متعارف کرادی تفصيلات جانئے: DailyJang
فیس بک کی جانب سے ایک نئی ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے سے اب یوزر لوگوں کے شارٹ ویڈیو کلپس کو دوبارہ استعمال کرکے میوزک تخلیق کرسکیں گے۔ اس نئی ایپ کے استمعال سے سوشل میڈیا سے نت نئی چیزیں جیسے ٹک ٹاک سے چیزیں لیکر اس سے کچھ نیا کر سکیں گے۔
یہ ایپ جسکا نام کولیب ہے، اور فیس بک کے نئے پروڈکٹ ایکسپیرمینٹیشن گروپ میں موجود ہے، فی الحال آئی فون کے صارفین کے لیے بِیٹا ورژن متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سے یوزر مختلف انسٹرومنٹ مثلاً ڈرمز یا گٹار یا پھر گانا گاکر تین الگ شارٹ ٹرم ویڈیوز ریکارڈ کرسکتے ہیں۔ موسیقی سے منسلک یہ مختلف حصے یا جزو ریکارڈ کرنے کے بعد یوزر چاہے تو تنہا یا پھر کسی دوست کے ساتھ ویڈیوز کو ایڈیٹ کرکے ایک گانا تخلیق کرسکیں گے۔
کولیب کو ایک عام سی ویڈیو اور میوزک ایڈیٹنگ ایپ سے جو چیز منفرد بناتی ہے، وہ اسکا مقررہ طریقہ کار ہے جس میں ایک مرتبہ ویڈیو سیگمینٹ ریکارڈ ہوجائے تو اسے اعلانیہ طور پر وہاں پوسٹ کرنا ضروری ہے جہاں سے دوسرے لوگ اسے دیکھ سکیں۔ ایک فیڈ سے یوزر ایسے کلپس کو اپنے گیتوں میں دوبارہ استعمال کرسکتے ہیں جس سے کہ وہ ایک پورے نئے ٹریک کی تخلیق کرسکتے ہیں۔ فیس بک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر اس کلپ کو کسی اور نے اپنے میوزیکل آئٹم کے لیے استعمال کرکے ویڈیو ریکارڈ تخلیق کیا تو اسکےاصل یوزر کو اس کا کریڈٹ ملےگا اور اسے کم از کم اس کے ایک اصل حصے میں شامل کیا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان نے امریکہ ، کینیڈا اور یورپ سے فیس ماسک برآمدکرنے کے بڑے آرڈر حاصل کرلئےاسلام آباد:پاکستان نے امریکہ ، کینیڈا اور یورپ سے فیس ماسک برآمد کرنے کے بڑےآرڈر حاصل کرلیے، مشیرتجارت نے اس کامیابی پرمیں ان برآمدکنندگان کو مبارکباد دی۔
مزید پڑھ »
ٹوئٹر کی طرح امریکی صدر کی پوسٹس پر کارروائی نہیں کریں گے، فیس بک - Tech - Dawn News
مزید پڑھ »
انڈیا میں ٹک ٹاک ویڈیو کی مدد سے لاپتہ شخص بازیابآر وینکٹیش ورلو نامی شخص دو سال سے لاپتہ تھے۔ انھیں تلنگانہ میں واقع اپنے گھر سے دو ہزار کلو میٹر دور لدھیانہ میں بننے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا تھا۔
مزید پڑھ »
پاکستان نے امریکہ ، کینیڈا اور یورپ سے فیس ماسک برآمدکرنے کے بڑے آرڈر حاصل کرلئےاسلام آباد:پاکستان نے امریکہ ، کینیڈا اور یورپ سے فیس ماسک برآمد کرنے کے بڑےآرڈر حاصل کرلیے، مشیرتجارت نے اس کامیابی پرمیں ان برآمدکنندگان کو مبارکباد دی۔
مزید پڑھ »
جاپانی کمپنیوں کی ایمرجنسی کے خاتمے کے باوجود اپنے متعدد ملازمین کو گھروں سے کام جاری رکھنے کی ہدایتجاپانی کمپنیوں کی ایمرجنسی کے خاتمے کے باوجود اپنے متعدد ملازمین کو گھروں سے کام جاری رکھنے کی ہدایت Japan Companies LockDown Eased StateEmergency Ended Employees WorkFromHome
مزید پڑھ »