کھلاڑیوں، ریفریز، رضاکاروں، عملے اور شائقین کی حفاظت اولین ترجیح ہے، فیفا
فیفا نے 2026 ورلڈ کپ کے دوران شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں دوبارہ استعمال ہونے والی پانی کی بوتلیں لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ اسٹیڈیم ضابطہ اخلاق میں آخری وقت میں کی گئی تبدیلی کے بعد سامنے آیا ہے۔ ابتدائی طور پر فیفا نے شفاف اور خالی پلاسٹک کی ری یوزایبل بوتلوں کو اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت دی تھی تاہم منگل سے نافذ ہونے والے نئے ضابطے کے تحت اب ایسی بوتلیں بھی ممنوع قرار دے دی گئی ہیں۔ فیفا کے مطابق بوتلیں، کپ، جار اور کین جیسی اشیا کو میدان میں پھینکے جانے کی صورت میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے زخمی ہونے کا خطرہ موجود ہوتا ہے اسی لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ادارے کے مطابق بعض میزبان اسٹیڈیمز میں پہلے ہی بیرونی بوتلوں پر پابندی تھی جسے اب پورے ٹورنامنٹ میں یکساں طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب شائقین نے گرم موسم میں پانی کی دستیابی پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ بعض مقامات پر درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ فیفا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسٹیڈیمز کے اطراف مسٹنگ اسٹیشنز، ہائیڈریشن پوائنٹس، کولنگ ٹینٹس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔ویمنز ٹی20 رینکنگ؛ پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال بڑے اعزاز سے محروم خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔.
فیفا نے 2026 ورلڈ کپ کے دوران شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں دوبارہ استعمال ہونے والی پانی کی بوتلیں لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ اسٹیڈیم ضابطہ اخلاق میں آخری وقت میں کی گئی تبدیلی کے بعد سامنے آیا ہے۔ ابتدائی طور پر فیفا نے شفاف اور خالی پلاسٹک کی ری یوزایبل بوتلوں کو اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت دی تھی تاہم منگل سے نافذ ہونے والے نئے ضابطے کے تحت اب ایسی بوتلیں بھی ممنوع قرار دے دی گئی ہیں۔ فیفا کے مطابق بوتلیں، کپ، جار اور کین جیسی اشیا کو میدان میں پھینکے جانے کی صورت میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے زخمی ہونے کا خطرہ موجود ہوتا ہے اسی لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ادارے کے مطابق بعض میزبان اسٹیڈیمز میں پہلے ہی بیرونی بوتلوں پر پابندی تھی جسے اب پورے ٹورنامنٹ میں یکساں طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب شائقین نے گرم موسم میں پانی کی دستیابی پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ بعض مقامات پر درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ فیفا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسٹیڈیمز کے اطراف مسٹنگ اسٹیشنز، ہائیڈریشن پوائنٹس، کولنگ ٹینٹس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔ویمنز ٹی20 رینکنگ؛ پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال بڑے اعزاز سے محروم خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔




