قائمہ کمیٹی کو انگلینڈ میں موجود مانی کی یاد آگئی - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

قائمہ کمیٹی کو انگلینڈ میں موجود مانی کی یاد آگئی - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 61 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 53%

قائمہ کمیٹی کو انگلینڈ میں موجود مانی کی یاد آگئی -

قائمہ کمیٹی کوانگلینڈ میں چھٹیاں گزارنے والے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی یاد آ گئی، نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کی ستم ظریفی کا شکار ہوکر بے روزگار ہونے والے کرکٹرز سمیت مختلف معاملات پر بریفنگ کیلیے21 جولائی کو طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کے سربراہ کی عدم موجودگی میں دیگر اعلیٰ آفیشلزمیں سے کسی کو پیش ہونا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کرکٹرز کی بے روزگاری کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کو طلب کرلیا ہے، نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں ڈپارٹمنٹس اور ریجنز ختم کرکے صرف 6 صوبائی ایسوسی ایشن کی ٹیمیں متعارف کرائی گئی ہیں،ان کی وجہ سے سینکڑوں کرکٹرز بے روز گار ہو چکے۔

دوسری جانب انتظامی کمیٹیاں تشکیل نہ دیے جانے کی وجہ سے گراؤنڈ اسٹاف اور دیگر متعلقہ عملہ بھی سخت پریشان ہے، بے روزگار ہونے والے ان افراد نے وزیراعظم اور پی سی بی کے چیف پیٹرن عمران خان کو خط میں اپنی فریاد سنائی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو 21 جولائی کو طلب کیا ہے تاکہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی پر بریفنگ دیں، دلچسپ امر یہ ہے کہ وہ پاکستانی اسکواڈ کے ہمراہ چارٹرڈ طیارے میں سوار ہوکر انگلینڈ میں چھٹیاں گزارنے گئے ہیں، ان کے پیش ہونے کا امکان نظر نہیں آتا،سی ای او وسیم خان یا چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر میں سے کوئی آ سکتا ہے۔

قائمہ کمیٹی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ پربریفنگ لینے کا فیصلہ کرلیا،کرکٹ، ہاکی، اسکواش، ایتھلیٹکس سمیت دیگر کھیلوں میں ناقص پرفارمنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کو با اختیار بنانے کا فیصلہپنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کو با اختیار بنانے کا فیصلہلاہور( خصوصی نامہ نگار )پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کو با اختیار بنانے کا فیصلہ،سپیکر نے راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی،کمیٹی میں حکومت اور
مزید پڑھ »

کابینہ کی نجکاری کمیٹی میں مشیروں کی شمولیت پر حکومت کو نوٹس جاریکابینہ کی نجکاری کمیٹی میں مشیروں کی شمولیت پر حکومت کو نوٹس جاریاسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ کی نجکاری کمیٹی میں وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی شمولیت کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔
مزید پڑھ »

سینیٹ کمیٹی نے فلم ‘زندگی تماشا’ کو گرین سگنل دیدیاسینیٹ کمیٹی نے فلم ‘زندگی تماشا’ کو گرین سگنل دیدیافلم زندگی تماشا 24 جنوری کو ریلیز کی جانی تھی لیکن سنسر بورڈ نے فلم کے خلاف مختلف شکایات موصول ہونے اور اعتراض اٹھائے جانے کے بعد فلم کی ریلیز پر تاحکم ثانی پابندی لگادی تھی مزید پڑھیے: SamaaTV
مزید پڑھ »

چاند شب کو شاہ، دن کو بے نوا دیکھا گیا! -چاند شب کو شاہ، دن کو بے نوا دیکھا گیا! -خوابوں پر نشان لگا کے رکھ دینے والے نوجوان شاعر عزم الحسنین عزمی کی ایک غزل باذوق قارئین کی نذر ہے۔ شاعر‌ کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات کے ایک گاؤں ڈوڈے سے ہے۔ عزمی بتاتے ہیں، “میں شعبہ تدریس سے منسلک ہوں۔ کتب بینی کا شوق ہے، مطالعے کو میرا مشغلہ کہہ سکتے ہیں۔ …
مزید پڑھ »

اقراء کو شوہر کو سُدھارنے کے مشورےاقراء کو شوہر کو سُدھارنے کے مشورےپاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اقراء عزیز کو مداحوں کی جانب سے اُن کے شوہر، اداکار یاسر حسین کو سدھارنے کے مشورے دیئے جا رہے ہیں
مزید پڑھ »

وزیراعظم نے کے الیکٹرک حکام کو جمعرات کو بلالیاوزیراعظم نے کے الیکٹرک حکام کو جمعرات کو بلالیاوزیراعظم نے کے الیکٹرک حکام کو جمعرات کو بلالیا تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-27 06:22:38