قطرایئر ویز کی پرواز میں خاتون نے تڑپ تڑ پ کر جان دے دی عینی شاہدین نے موت کو عملے کی غفلت قرار دے دیا

پاکستان خبریں خبریں

قطرایئر ویز کی پرواز میں خاتون نے تڑپ تڑ پ کر جان دے دی عینی شاہدین نے موت کو عملے کی غفلت قرار دے دیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 63%

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر سے آسٹریلیا جانے والی قطر ایئرویز کی ایک پرواز میں گزشتہ دنوں ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی۔ اس خاتون کی حالت بگڑنے پر جب ساتھی مسافروں

نے عملے کو آگاہ کیا تو انہوں نے کیا ردعمل دیا؟ پرواز میں موجود ایک میاں بیوی نے افسوسناک تفصیل بتائی ہے۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق آسٹریلوی میاں بیوی فرانسسکا اور انریکو نے بتایا ہے کہ ”ہم دوحہ سے سڈنی جانے والی پرواز میں سوار تھے، جب ہم آدھے راستے پہنچے تھے کہ ہمارے پیچھے بیٹھی خاتون، جو بظاہر سو رہی تھی، کے منہ سے بلند اور عجیب و غریب آوازیں نکلنی شروع ہو گئیں۔ ہم نے عملے کو آگاہ کیا۔ پہلے ایک شخص آیا اور خاتون کو دیکھ کر چلا گیا۔“

فرانسسکا اور انریکو بتاتے ہیں کہ ”ہم نے کچھ دیر بعد دوبارہ عملے کو بلایا۔ اب کی بار وہ آکسیجن سلنڈر ساتھ لے کر آئے اور چند لمحے خاتون کے پاس کھڑے رہ کر واپس چلے گئے اور پھر آدھے گھنٹے بعد واپس آئے۔ تب تک خاتون کی آواز بند ہو چکی تھی اور وہ بے حس و حرکت اپنی سیٹ پر پڑی تھی۔گویا اس وقت تک خاتون کی موت ہو چکی تھی۔“

قطر ایئرویز کی طرف سے جاری ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ خاتون کو بچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ دوسری طرف فرانسسکااور انریکو کا کہنا ہے کہ عملے کے افراد نے انتہائی لاپروائی کا مظاہرہ کیا۔ اگر وہ مستعدی سے خاتون کو بچانے کی کوشش کرتے تو شاید اس کی جان بچائی جا سکتی تھی۔لاہور میں اپنا پلاٹ، صرف 12 لاکھ روپے میں، وہ بھی آسان اقساط پر، الکبیر آرچرڈ

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DailyPakistan /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ملزمان کی گرفتاری کے وقت طریقہ کار اختیار نہ کرنے پر جسمانی ریمانڈ کالعدم قرارملزمان کی گرفتاری کے وقت طریقہ کار اختیار نہ کرنے پر جسمانی ریمانڈ کالعدم قرارلاہور ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے وقت طریقہ کار اختیار نہ کرنے پر جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے
مزید پڑھ »

سعودی خاتون ایتھلیٹ نے سمندر میں تیز ترین روؤنگ کا ریکارڈ بنالیاجدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی ایک خاتون ایتھلیٹ نے سمندر میں کم وقت میں 10 کلومیٹر کشتی چلا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔2016 اولمپکس گیمز میں
مزید پڑھ »

عالمی بینک کا مطالبہ ، ماہانہ 50 ہزار سے کم آمدنی والوں کے لئے بڑی خبرعالمی بینک کا مطالبہ ، ماہانہ 50 ہزار سے کم آمدنی والوں کے لئے بڑی خبراسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان میں ٹیکس محاصل کوناکافی قرار دیتے ہوئے ماہانہ پچاس ہزار سے کم آمدنی والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا مشورہ دے دیا۔
مزید پڑھ »

عالمی بینک کا مطالبہ ، ماہانہ 50 ہزار سے کم آمدنی والوں کے لئے بڑی خبرعالمی بینک کا مطالبہ ، ماہانہ 50 ہزار سے کم آمدنی والوں کے لئے بڑی خبراسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان میں ٹیکس محاصل کوناکافی قرار دیتے ہوئے ماہانہ پچاس ہزار سے کم آمدنی والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا مشورہ دے دیا۔
مزید پڑھ »

سراج الحق نے نگران حکومت کو آئی ایم ایف کی ترجمان قرار دے دیالاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمانی کر رہی ہے، بجلی کی قیمت کم کرنے کی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-19 02:32:23