اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی رابطہ کمیٹی کا اتوار کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، اجلاس اب یکم جون کوہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کا معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس اب 31 مئی کے بجائے یکم جون کو ہو گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلی اورمتعلقہ حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں عسکری حکام اور این ڈی ایم اے کے ماہرین بریفنگ دیں گے۔ قومی رابطہ کمیٹی باہمی مشاورت سے لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ کرے گی۔ قومی رابطہ کمیٹی کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پرغور ہو گا، ٹرین سروس کومزید فعال کرنے پرمشاورت کرے گی۔ اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس 31 مئی کو طلب کر لیا
مزید پڑھ »
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا | Abb Takk News
مزید پڑھ »
چین کے دو اجلاس اختتام پذیرچین کے دو اجلاس یعنی چینی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا اجلاس اور چین کی قومی عوامی کانگریس کا اجلاس اکیس اور بائیس مئی کو شروع ہونے کے بعد بالترتیب
مزید پڑھ »