اطلاعات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور کپتان بابر اعظم اس بات پر متفق ہیں کہ قومی ٹیم کا چناؤ انہی کھلاڑیوں میں سے کیا جائے گا جو ورلڈکپ کھیلیں گے۔
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 آج ڈبلن میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت سے پہلے قومی ٹیم آئرلینڈ میں 3 اور انگلینڈ میں 4 بین الاقوامی ٹی 20 میچز کھیلے گی۔
اطلاعات کے مطابق آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں ٹیم مینجمنٹ اور کپتان بابر اعظم اس بات پر متفق ہیں کہ قومی ٹیم کا چناؤ انہی کھلاڑیوں میں سے کیا جائے گا جو ورلڈکپ کھیلیں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ہوم سیریز کے پانچ مقابلوں میں قومی ٹیم نے 16 کھلاڑیوں کو کھلایا تھا، عثمان خان اور عرفان خان نیازی کو ٹی 20 ڈیبیو کروایا گیا تھا۔
اب اطلاعات ہیں کہ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان نے فیصلہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے بینچ اسٹرینتھ کو موقع دینے کے بجائے انہی کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا جو ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ اس فیصلے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کے کمبینیشن کو فائنل کیا جائے اور جس کمبینیشن کے ساتھ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی 20 میں شرکت کرئے گی اسی کمبینیشن کے ساتھ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف میدان میں 11 رکنی ٹیم اتاری جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلانآئی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل رواں ماہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان اور جاپان 11 مئی کو فائنل میں مدمقابل آئیں گےقومی ہاکی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا آخری پول میچ جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی
مزید پڑھ »
پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے کتنے میچز بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ؟پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے تاہم سیریز کے دوران برسات مداخلت کر کے مزا کرکرا کر سکتی ہے۔
مزید پڑھ »
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا، حارث اور عثمان کی ...لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائےگا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل سلیکشن کمیٹی دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کل کرے گی۔پاکستان ٹیم 10، 12 اور 14 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں میچز کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کے خلاف میچز 22 ،25 ،28 اور 30 مئی...
مزید پڑھ »
پاکستان کا دورہ کرنیوالی نیوزی لینڈ ٹیم میں ناتجربہ کار کھلاڑیوں کی بھرمارپانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے بڑے ناموں سے محروم اس ٹیم کے 10 کھلاڑی ناتجربہ کار ہیں۔
مزید پڑھ »
عرفان خان نیازی کا اسکول ٹرائل میں ناکامی سے پاکستان ٹیم کیمپ تک کا سفرپی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے محمد عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھ »