کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کیلئے آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پروازیں جمعرات سے چلائی جائیں گی۔
خیال رہے کہ پی آئی اے پہلے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے یکطرفہ پروازیں چلا رہا تھا، اب مسافر پاکستان سے بھی دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کے لئے سفر کر سکیں گے۔
تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی۔ متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی پُر کرنا لازم ہوگا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا ہے جو پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل ککی جا سکتی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مسافروں کے لیے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیامسافروں کے لیے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا تفصیل جانیے: ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
‘جعلی لائسنس والے پی آئی اے کے 28 پائلٹس کو فارغ کردیا گیا’اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے جعلی لائسنس کے حامل 28 پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
پی آئی اے کے 34 کپتانوں کے لائسنس معطل - ایکسپریس اردوتحقیقات مکمل کرنے کے بعد پائلٹس کے لائسنس معطل کیے گئے، سول ایوی ایشن
مزید پڑھ »