قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، 9 مئی کے واقعات پر قانونی کارروائی کا فیصلہ

پاکستان خبریں خبریں

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، 9 مئی کے واقعات پر قانونی کارروائی کا فیصلہ
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 29 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 63%

این ایس سی اجلاس میں کہا گیا کہ سیاسی مقاصد کی آڑ میں فوجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ملکی دفاع اور سلامتی کے اداروں پر حملے نا قابل قبول ہیں۔ تفصیلات جانیے: ShehbazSharif NscMeeting PakArmy DailyJang

اجلاس میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی اور فیصلے کیے گئے۔ اس دوران 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق فوجی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق این ایس سی اجلاس میں کہا گیا کہ سیاسی مقاصد کی آڑ میں فوجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ملکی دفاع اور سلامتی کے اداروں پر حملے نا قابل قبول ہیں۔ دوران اجلاس وزیراعظم نے کہا کہ قومی حمیت کے حامل جناح ہاؤس کو آگ لگائی گئی، 75 سال میں جو دشمن نہ کر سکا وہ ایک سیاسی جماعت کے کارکنان نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے پرتشدد واقعات پر تحمل کا مظاہرہ کیا جو قابل ستائش ہے، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

jang_akhbar /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات



Render Time: 2025-03-12 20:06:05