لاس اینجلس کی آگ 6 روز بعد بھی بے قابو، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

پاکستان خبریں خبریں

لاس اینجلس کی آگ 6 روز بعد بھی بے قابو، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

آگ بجھانے کے آپریشن میں 60 طیارے، ہزاروں فائر فائٹرز اور سیکڑوں فائرانجنز شریک ہیں

امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات سے شروع ہو کر وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لینے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے جبکہ 16 افراد لاپتا ہیں۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ آگ بجھانے کے آپریشن میں سیکڑوں فائرانجنز، ہزاروں فائر فائٹرز، واٹر ٹینکر اور 60 طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں لگی آگ کو مشرقی علاقے کی طرف پھیلنے سے روکنے کے لیے طیاروں سے پانی اورآگ بجھانے والے مادے کا اسپرے کیا جارہا ہے۔ تیز ہواؤں کے تھپیڑوں کے باعث فائرفائٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقائی حکام نے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے اور دھوئیں کے باعث دور دراز علاقوں میں بھی ہزاروں افراد کو اپنے گھر چھوڑنا پڑے ہیں۔

امریکہ کے محکمہ موسمیات خبردار کیا ہے کہ سانتا اینا کی تیز ہوائیں صورتحال کو خراب کر سکتی ہیں۔ لاس اینجلس اور وینٹورا کاؤنٹیز میں پیر کے آخر سے منگل کی صبح تک 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جن کی رفتار کسی بھی وقت 70 میل فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ شدید موسمی حالات کے باعث آگ کے مسلسل بڑھنے کا خدشہ ہے۔ آگ کے باعث اب تک ایک لاکھ افراد نقل مکانی پرمجبور ہوچکے ہیں اور ہالی ووڈ اسٹارز سمیت درجنوں مہنگے مکانات راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔Jan 12, 2025 01:02 AMعمران خان کو آج سزا ہونی تھی،...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

انجلینا جولی نے آگ سے متاثرین کی مدد کے لیے گھر کھول دیاانجلینا جولی نے آگ سے متاثرین کی مدد کے لیے گھر کھول دیاہالی ووڈ کی اداکارہ انجلینا جولی نے لاس اینجلس میں لگی آگ سے متاثرہ بے گھر افراد کے لیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں۔
مزید پڑھ »

لاس اینجلس آگ: خالی گھروں میں لوٹ مار اور مہنگی ترین آگ کی خدشاتلاس اینجلس آگ: خالی گھروں میں لوٹ مار اور مہنگی ترین آگ کی خدشاتیو ایس اے میں لگی آگ کی وجہ سے مہنگے رہائشی علاقوں کو نقصان، لوٹ مار اور انشورنس انڈسٹری کو خدشات.
مزید پڑھ »

امریکا لاس اینجلس کی آگ سے غزہ کی قیامت کا احساس کرے، لیاقت بلوچامریکا لاس اینجلس کی آگ سے غزہ کی قیامت کا احساس کرے، لیاقت بلوچحکومت کے معاشی ترقی کے دعوے کاغذی جمع تفریق ہیں، نائب امیر جماعت اسلامی
مزید پڑھ »

عدم برداشت کی وجہ سے انسانوں میں بھی جانوریتعدم برداشت کی وجہ سے انسانوں میں بھی جانوریتکتوں کی لڑائی میں انسانوں کی بے قابو لڑائی، دو ہلاک، چار زخمی
مزید پڑھ »

کراچی میں ایک اور نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل، ڈیڑھ گھنٹے میں 3 شہری جان سے گئےکراچی میں ایک اور نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل، ڈیڑھ گھنٹے میں 3 شہری جان سے گئےپہلے ماہ کے 9 دنوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی
مزید پڑھ »

کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ، فائر ٹورنیڈوز سے تباہیکیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ، فائر ٹورنیڈوز سے تباہیلس اینجلس میں آگ کی شدت سے 16 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-26 20:33:46