لاڑکانہ کے بعد سکھر میں بھی کتے کے کاٹے سے بچہ زخمی

پاکستان خبریں خبریں

لاڑکانہ کے بعد سکھر میں بھی کتے کے کاٹے سے بچہ زخمی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

لاڑکانہ کے بعد سکھر میں بھی کتے کے کاٹے سے بچہ زخمی ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق سکھر میں اوباڑو کے گاؤں مزار چاچڑ میں کتے کے کاٹے سے بچہ زخمی ہو گیا ہے، تاہم تحصیل اسپتال میں بچے کو ویکسین نہیں دی جا سکی۔

زخمی ہونے والے بچے کے چچا عابد علی نے اے آر وائی نیوز کے نمایندے کو بتایا کہ بچے کو فوری طور پر تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا لیکن ایک گھنٹے تک اسپتال میں بچے کو ویکسین نہیں دی گئی۔ بچے کے چچا کا کہنا تھا اسپتال میں ڈاکٹر موجود نہیں تھے، صرف ٹرینر ڈسپنسر موجود تھے، بچے کو تحصیل اسپتال سے رحیم یار خان ریفر کیا گیا ہے، اب ڈاکٹر کہتے ہیں بچے کو زخم گہرا ہے یہاں علاج نہیں ہو سکتا۔کتے کے کاٹے کے شکار بچے کے ورثا نے تحصیل اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹنے سے ایک بچہ حسنین بگھیو شدید زخمی ہو گیا تھا، کتوں نے اس کا منہ نوچ کھایا تھا، جسے کراچی میں این آئی سی ایچ اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا ہے، بچے کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ اس واقعے سے سندھ کی سیاست میں ہل چل مچ گئی ہے، آج تمام دن حکومتی اور اپوزیشن اراکین ایک دوسرے پر تنقید کے تیر برساتے رہے، آصفہ بھٹو نے بھی ایک ٹویٹ کے ذریعے اس کیس کو میڈیا میں اٹھانے پر اے آر وائی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

فیس بک صارفین کے ڈیٹا کے حصول کے لیے پاکستانی درخواستیں بڑھ گئیں - Tech - Dawn News
مزید پڑھ »

لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹے کا لرزہ خیز واقعہ، بچہ آئی سی یو منتقللاڑکانہ میں کتوں کے کاٹے کا لرزہ خیز واقعہ، بچہ آئی سی یو منتقللاڑکانہ: بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والا بچہ این آئی سی ایچ کی ایمرجنسی سے آئی سی یو میں داخل کردیا گیا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-27 06:12:23