لاہور میں کورونا خوفناک، مریضوں کا اندازہ 6 سے 7لاکھ کے درمیان
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا ہے، کوئی بھی رہائشی علاقہ اور قصبہ وبا سے محفوظ نہیں ہے۔
سیکریٹری محکمہ صحت کیپٹن ریٹائر عثمان نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے 15مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور میں کورونا وائرس کے کیسوں کی صورت حال کے حوالے سے سمری ارسال کی گئی۔ سمری میں بتایا گیا کہ کورونا ہاٹ اسپاٹ، رہائشی اور کام کی جگہوں سے سیمپل لیے گئے، عمومی طور پر لیے گئے سیمپلوں میں 5 اعشاریہ 18 اور اسمارٹ سیمپلنگ میں 6 اعشاریہ 01 فیصد ٹیسٹ مثبت آئے۔ سمری میں انکشاف کیا گیا کہ تمام سیمپلز میں 6 فیصد کا ٹیسٹ پازیٹیو رہا،بعض ٹاؤن میں 7 اعشاریہ 14 فیصد رہا۔
سمری کے مطابق لاہور کے مختلف ٹاؤنز،رہائشی اور کام کی جگہوں سے 12500 سے زائد سیمپل لیے گئے تھے۔ محکمہ صحت کی بھیجی گئی سمری میں لاہور میں کورونا کے اصل نئے مریضوں کا اندازہ 6 لاکھ 70 ہزار لگایا گیا ہے۔ یہ تناسب لاہور میں خطرناک حد تک دکھائی دیتا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ٹیکنیکل ورکنگ گروپ نے 4 ہفتوں کے مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے مزید 60 اموات، مجموعی تعداد 1500 سے تجاوزاسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح میں خوفناک اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،چوبیس گھنٹے میں مزید 60افراد جان کی بازی ہار گئے ،
مزید پڑھ »
لاہور میں کورونا کے 6 لاکھ 70 ہزار سے زائد کیسز کا اندازہ: سمری میں انکشاف
مزید پڑھ »
لاہور میں کورونا کے ’6 لاکھ سے زیادہ متاثرین کے امکانات‘، وزیر صحت کا انکارپاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا کے 6 لاکھ سے زیادہ ممکنہ متاثرین کی موجودگی کے خدشات کے بارے میں حکومتی سمری منظر عام پر آنے کے بعد صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ یہ محض اندازے ہیں اور یہ کہنا درست نہیں کہ لاہور میں کورونا کے چھ لاکھ سے زیادہ متاثرین موجود ہیں۔
مزید پڑھ »
کورونا: لاہور کے 8 سرکاری ہسپتالوں میں 27 ہزار 750 آپریشن ملتوی
مزید پڑھ »
مریم نواز کا لاہور میں کورونا کے 6 لاکھ مریضوں کی پیشگوئی کی خبر پر ٹویٹلاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ نااہل حکومت غفلت کی مرتکب ہو رہی ہے۔ حکومت کو وبا سے نمٹنے کی بجائے نواز شریف کی فکر لاحق ہے۔
مزید پڑھ »