لاہور کے شادی ہالز میں بجلی چوری اور گھریلو کنکشن استعمال کرنے کا انکشاف -
شہر میں موجود شادی ہالز میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری اور گھریلو کنکشن سے بجلی کے حصول کا انکشاف ہوا ہے۔
لاہور میں انسداد بجلی گیس آئل چوری یونٹ EGOA کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ہاشم رضا کی زیر نگرانی ایف آئی اے کی ٹیم نے پونچھ روڈ سمن آباد پر واقع پروین محل میرج ہال اور عروس میرج ہال پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طریقہ سے بذریعہ گھریلو میٹر تجارتی بنیاد پر بجلی فراہمی پکڑلی۔ مذکورہ میرج ہالز میں لیسکو ملازمین کی ملی بھگت سے عرصہ دراز سے غیر قانونی طریقہ سے گھریلو نرخوں پر بجلی سپلائی کی جا رہی تھی۔ شادی ہالز کے مالکان نے لیسکو کے ملازمین و افسران سے ملی بھگت کرکے ملکی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ اس جرم میں ملوث افراد محمد زین علی، چوہدری وقاص اور میٹر ریڈر مشتاق نیامت و دیگر افسران و ملازمین لیسکو کے خلاف ایف آئی اے کے EGOA یونٹ نے مقدمہ درج کر کے بجلی میٹرز قبضےمیں لے لیے...
دوسری جانب شالا مار اور بادامی باغ کے علاقے میں بھی 2 کمرشل دکانداروں کو میٹرمیں ٹمپرنگ کرکے بجلی چوری کرنے پر پکڑ لیا اور بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس تھانوں میں مقدمات درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر پنجاب زون ون وقار عباسی کے مطابق بجلی اور گیس چوری میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی بلا تفریق جاری رہے گی۔ رواں ماہ یہ گیس چوری کے بعد بجلی چوری کی بڑی کارروائی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور: منچلوں نے نابینا گداگر کی مذاق ہی مذاق میں جان لے لی
مزید پڑھ »