لاہور ہائیکورٹ کا بلند وبالا عمارتوں پر درخت لگانے کا حکم LHC Antismogcase
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے مفاد عامہ کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ لاہور سمیت پنجاب میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔
عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ چھانگا مانگا میں پی ایچ اے فوری درخت لگانے کے ایم او یو پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ دوران سماعت عدالتی معاون نے بتایا کہ لاہور کے 64 کالجز میں پودے لگانے کے حوالے سے ڈائریکٹرکالجز سے رپورٹ طلب کی ہے جبکہ ماحولیاتی کمیشن کے رکن نے عدالت کو بتایا کہ پہلی مرتبہ قصور میں 28 ٹینریز سیل کی گئی ہیں۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ: