وزیر داخلہ کے دورے کے موقع پر پاسپورٹ آفس پر موجود شہریوں نے محسن نقوی کو پاسپورٹ بنوانے کیلئے ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت دکھائے
/ فائل فوٹو
لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور کے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں شہریوں نے پاسپورٹ بنانے کیلئے رشوت لیے جانے سے متعلق شکایات کیں۔ ۔ شہریوں نے وزیرداخلہ کو بتایا کہ پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں اورپیسے دیں تو پاسپورٹ کو پہیے لگ جاتے ہیں، گارڈ سے لے کر ہر کوئی پیسے مانگتا ہے۔وزیر داخلہ کا بجلی بلوں کی اووربلنگ میں ملوث عملےکے خلاف ایکشن کاحکم
اس پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس سے پوچھا کہ یہ کیا ہورہا ہے؟ وزیر داخلہ نے کہا ہر کوئی ایجنٹ اور عملے کی جانب سے پیسے لینے کی شکایت کررہا ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ یہاں تو سب کچھ کھلے عام چل رہا ہے اور عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شہریوں کو سہولت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔محسن نقوی خراب ٹوکن مشین اور پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کر برہم ہوگئے جب کہ انہوں نے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تبدیل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں،شہریوں کی شکایات، محسن نقوی کا ...لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کے دورہ کے موقع شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے،وزیر داخلہ نے آفس میں رشوت ستانی اور شہریوں کی تذلیل پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس کو تبدیل کرنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن...
مزید پڑھ »
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیالموجودہ علاقائی صورتحال کے باعث ایرانی صدر کا دورہ انتہائی اہم ہے، محسن نقوی
مزید پڑھ »
چیئرمین پی سی بی کا کاکول کیمپ کا دورہمحسن نقوی نے کیمپ کے انعقاد میں تعاون پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا
مزید پڑھ »
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سینٹر کا دورہ، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےلاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور شملہ پہاڑی میں نادرا سینٹر کا دورہ کیا جبکہ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق صبح صبح وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور میں شملہ پہاڑی کے نادرا سینٹر کا دورہ کیا، محسن نقوی کی آمد پر نادرا سینٹر میں شدید رش نظر آیا جبکہ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات...
مزید پڑھ »
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گےایرانی صدر کی آمد سے قبل سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا
مزید پڑھ »
صوبائی وزیر بلال یاسین کی موجودگی میں پرچہ حل کرنے کیلیے رشوت مانگنے کا انکشافلاہور: وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی موجودگی میں متعدد بچوں کا پرچہ حل کرنے کیلیے رشوت مانگنے کا انکشاف ہوا ہے۔
مزید پڑھ »