لاہور: کورونا مریضوں کو ایکٹمرا انجکشن لگانے کیلئے ایس او پیز جاری

پاکستان خبریں خبریں

لاہور: کورونا مریضوں کو ایکٹمرا انجکشن لگانے کیلئے ایس او پیز جاری
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 35 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 63%

لاہور: کورونا مریضوں کو ایکٹمرا انجکشن لگانے کیلئے ایس او پیز جاری تفصيلات جانئے: DailyJang

پنجاب کے صوبائی کورونا ایڈوائزری گروپ نے کورونا مریضوں کو ایکٹمرا انجکشن لگانے کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے، ایکٹمرا انجکشن کی عام میڈیکل اسٹورز پر فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی، صرف سرکاری اور نجی اسپتال ہی یہ انجکشن خریدنے کے مجاز ہوں گے۔

صوبائی کورونا ایڈوائزری گروپ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایکٹمرا انجکشن کی فروخت اور استعمال سے متعلق ایس او پیز جاری کر دیے۔ پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ یہ انجکشن اب عام میڈیکل اسٹورز پر فروخت نہیں ہو سکیں گے، صرف سرکاری اور نجی اسپتالوں کے ڈاکٹروں کے تجویز کردہ نسخے پر ہی کمپنی یا اس کا نمائندہ یہ انجکشن فروخت کر سکے گا، ڈاکٹر کو اپنے نسخے میں بتانا پڑے گا کہ مریض آئی سی یو وارڈ میں داخل ہے۔

وائس چیئرمین کورونا ایڈوائزری گروپ نےمزید کہا کہ یہ انجکشن کورونا کے کس مریض کو لگانا ہے اور کس کو نہیں، یہ فیصلہ اسپتال کے ڈاکٹروں کی تین رکنی کمیٹی کرے گی، کسی ایک ڈاکٹر کی تجویز پر یہ انجکشن نہیں لگایا جائے گا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

jang_akhbar /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کورونا کے مریضوں پر ایکٹیمرا انجکشن کے اچھے نتائج سامنے آنے لگےکورونا کے مریضوں پر ایکٹیمرا انجکشن کے اچھے نتائج سامنے آنے لگےکورونا کے مریضوں پر ایکٹیمرا انجکشن کے اچھے نتائج سامنے آنے لگے covid19 CoronaInPakistan
مزید پڑھ »

کورونا کے تمام تشویشناک مریضوں کو 'ایکٹیمرا انجکشن' دینے پر پابندیکورونا کے تمام تشویشناک مریضوں کو 'ایکٹیمرا انجکشن' دینے پر پابندیلاہور: کورونا کے تمام تشویشناک مریضوں کو ایکٹیمراانجکشن دینے پر پابندی عائد کردی گئی،ابتدائی طور پرانجکشن500 آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں پر استعمال ہوگا۔
مزید پڑھ »

لاہور: سرکاری اسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کٹس نایابلاہور: سرکاری اسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کٹس نایابپنجاب کے سب سے بڑے اور ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی کٹس نایاب ہو گئیں۔
مزید پڑھ »

ایکٹمرا انجکشن کی بلیک میں فروخت روکنے کیلئے لائحہ عمل تیارایکٹمرا انجکشن کی بلیک میں فروخت روکنے کیلئے لائحہ عمل تیار
مزید پڑھ »

ایکٹیمرا انجکشن سے سنا مکی تک: کوورنا کے علاج میں یہ سب کس حد تک مددگار؟ایکٹیمرا انجکشن سے سنا مکی تک: کوورنا کے علاج میں یہ سب کس حد تک مددگار؟پاکستان میں کورونا کی وبا کے آغاز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات کی بھرمار دیکھی گئی جس میں مختلف ادویات، جڑی بوٹیوں یا پھر کھانے پینے میں روزمرہ استعمال ہونے والی اشیا کو اس بیماری سے صحت یابی میں مددگار یا پھر اس کا علاج ہی قرار دے دیا گیا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-25 18:49:11