لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پارٹی کے اتحادیوں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں پروفیسر ساجد میر کے ساتھ حافظ عبدالکریم، علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ پروفیسر ساجد میر نے نیب آفس کے باہر مسلم لیگ کے کارکنوں پر پولیس کے مبینہ تشدد اور مریم نواز کی گاڑی پر مبینہ حملے کی مذمت کی۔
اس پر نیب آفس کے باہر موجود کارکنوں کی بہت بڑی تعداد مشتعل ہو گئی اور انہوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراﺅ شروع کردیا۔ اس کے جواب میں پولیس نے ن لیگی کارکنوں پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے آنسو گیس کے شیل پھینکے۔ نیب نے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی منسوخ کر دی۔ نیب لاہور نے پیشی کی منسوخی کے بعد مریم نواز کی دوبارہ طلبی کے حوالے سے غور شروع کر دیا ہے، امکان ہے کہ آئندہ ہفتے ان کو دوبارہ طلب کرنے کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نیب کا کال اپ لیٹر مجھے پرسوں موصول ہوا، کہا گیا شاید میں نے کوئی زمین خریدی ہے، کال اپ لیٹر میں مجھ پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی صاحبزادی کو ٹیلی فون کرکے نیب پیشی کے موقع پر ہونے والے واقعہ پر بات چیت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد کو کارکنوں پر تشدد اور تمام واقعہ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران آگاہ کیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مریم نواز نے نیب پر پتھراؤ کر کے اپنی زمینوں سے توجہ ہٹائی: شیخ رشیدلاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نیب پر پتھراؤ کرکے اپنی زمینوں سےتوجہ ہٹائی ہے۔
مزید پڑھ »
مریم نواز نے پتھروں والا جلوس نکالا حمزہ شہباز کا کیس سنگین ہےشیخ رشیدمریم نواز نے پتھروں والا جلوس نکالا، حمزہ شہباز کا کیس سنگین ہے،شیخ رشید SheikhRashid Lahore MediaBriefing pid_gov MoIB_Official GOPunjabPK ShkhRasheed PTIofficial UsmanAKBuzdar ImranKhanPTI
مزید پڑھ »
مریم نواز کٹھ پتلی اور ریلوکٹوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہیں، عظمیٰ بخاریمسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کٹھ پتلی اور ریلوکٹوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھ »
مریم نواز کی وجہ سے نواز شریف کا حال سب کے سامنے ہے: شیخ رشید
مزید پڑھ »
مریم نواز کی وجہ سے نواز شریف کا حال سب کے سامنے ہے: شیخ رشید
مزید پڑھ »
احتساب عدالت کارروائی کے خلاف نواز شریف کی درخواست سماعت کے لیے مقرراحتساب عدالت کارروائی کے خلاف نواز شریف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »