لیہ اراضی اسکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن و بہنوئی اینٹی کرپشن میں دوبارہ طلب
لیہ اراضی اسکینڈل میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ان کے شوہر اینٹی کرپشن انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔
اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ اور احد مجید عدالتی حکم پرانکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، اینٹی کرپشن ٹیم نے سوالنامہ ڈاکٹر عظمیٰ اور ان کے شوہر کے حوالے کیا۔ ترجمان نے بتایاکہ ملزمان کی جانب سے جواب دینے کےلیےمہلت مانگی گئی ہے اور ملزمان کی درخواست پر ان کو 5 جولائی تک وقت دیا گیا ہے۔ ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے دونوں کو تمام ثبوتوں کے ساتھ 5 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا۔ترجمان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بھی معزز عدالت میں انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا وعدہ کرچکے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لیہ اراضی کیس میں ملوث نائب تحصیلدار کی ضمانت عدالت نے آج خارج کردی ہے اور اینٹی کرپشن ٹھوس شواہدکی بنیاد پر لیہ اراضی کیس میں تحقیقات کر رہا ہے۔29 منٹ پہلے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
علی محمد خان کی ضمانت منظور عدالت کا رہا کرنےکا حکمپشاور کی اینٹی کرپشن عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے خلاف اینٹی کرپشن کیس میں ضمانت منظور
مزید پڑھ »
لینڈ مافیا کی سرپرستی کا الزام : سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے خلاف تحقیقات کا آغازلاہور : اینٹی کرپشن نے لینڈ مافیا کی سرپرستی کے الزام میں سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
مزید پڑھ »
توشہ خانہ ریفرنس : چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارجلاہور : لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کرتے یوئے آئینی پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھ »