پاکستان کے تین اضلاع سے لئے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، وائرس حب اور پشاور سے لئے گئے نمونوں میں پایا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں وائرس سے منسلک ہے، لاہور کے نمونے میں پائے جانے والے وائرس کی جینیاتی جانچ ابھی جاری ہے۔
وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی مسلسل تصدیق تشویش کی بات ہے،پاکستان رواں سال متعدد پولیو مہمات کا انعقاد کر چکا ہے، مزید مہمات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ بچوں کو وائرس کے خطرے سے محفوظ رکھا جائے۔ ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے،حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے،والدین سے اپیل ہے پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیقپاکستان کے تین اضلاع سے لئے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، وائرس حب اور پشاور سے لئے گئے نمونوں میں پایا گیا۔
مزید پڑھ »
اسرائیل نے غزہ میں ممنوعہ فاسفورس بم کا استعمال کیا؛ ہیومن رائٹس واچ کی تصدیقاسرائیل نے حماس کے حملے کے جواب میں 10 اکتوبر کو لبنان اور 11 اکتوبر کو غزہ پر فاسفورس بم برسائے تھے
مزید پڑھ »
اسرائیلی مظالم : شہید فلسطینیوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کرگئیاسرائیلی فورسز کی جاب سے غزہ میں عام شہریوں پر کی جانے بمباری آٹھویں روز میں داخل ہوگئی، غزہ پر بمباری کے نتیجے میں اب تک شہداء کی تعداد
مزید پڑھ »
اسرائیلی مظالم : شہید فلسطینیوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کرگئیاسرائیلی فورسز کی جاب سے غزہ میں عام شہریوں پر کی جانے بمباری آٹھویں روز میں داخل ہوگئی، غزہ پر بمباری کے نتیجے میں اب تک شہداء کی تعداد
مزید پڑھ »
اقوام متحدہ کی غزہ سے شہریوں کے انخلا کا حکم واپس لینے کی اپیلاقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے 11 لاکھ افراد اگلے 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کے کسی بھی حکم کی تصدیق ہونے کی صورت میں اسے منسوخ کرنے کی پرزور اپیل کرتا ہے تاکہ اس سانحے کو ایک المناک صورتحال میں تبدیل ہونے سے روکا جا سکے۔اسرائیلی فوج کے رابطہ افسران نے غزہ میں اقوام متحدہ کی ٹیم کے رہنماؤں کو انخلا کے حکم کے بارے میں...
مزید پڑھ »