اس سے قبل یہ ریکارڈ لبنانی شخص توفیق داہر نے 2009 میں بنایا تھا
ماچس کی تیلیوں سے بنائے گئے ایفل ٹاور نے ریکارڈ قائم کرلیافرانس کے ایک شہری نے ورلڈ ریکارڈ کے لیے ماچس کی تیلیوں سے 23.6 فٹ کا ایفل ٹاور بنایا تھا جسے ادارے کی جانب سے غلط ماچس کی تیلیاں استعمال کرنے پر مسترد کردیا گیا تھا تاہم اب اس نے اپنا فیصلہ بدل لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رچرڈ پلاڈ نے ماچسوں سے ایفل ٹاور کا 23.6 فٹ کا ماڈل بنانے میں 8 سال صرف کیے اور اس وقت انہیں شدید دھچکا لگا جب گینز ورلڈ ریکارڈ نے ان کے عالمی ریکارڈ کی درخواست مسترد کردی تھی۔۔ ماچس کی تیلیوں سے بنے ایفل ٹاور کا پچھلا ریکارڈ لبنانی شخص توفیق داہر نے 2009 میں بنایا تھا جس کی اونچائی 21.4 فٹ تھی۔ رچرڈ پلاڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ماڈل کو بنانے کے لیے 706,900 ماچسیں استعمال کیں اور اپنے ایفل ٹاور کو دنیا کا سب سے اونچا ایفل ٹاور کا ماڈل قرار دینے کے لیے درخواست دی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں گزشتہ ہفتے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ان کے ٹاور کو مسترد کر دیا گیا کیونکہ قوانین کے مطابق ایفل ٹاور میں استعمال ہونے والے ماچس عام دکانوں میں دستیاب ہونی چاہیے تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر انہی ماچس سے ایفل ٹاور کو بنانا شروع کیا تھا لیکن آخر کار اس نے ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرکے بغیر سرے کے ماچس کی تیلیاں استعمال کیں۔
پہلے پہل گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ان ماچس کی بنیاد پر ایفل ٹاور کو گنیز ورلڈ کا اعزاز دینے سے انکار کردیا تاہم اب اس نے اپنا فیصلہ بدل کر اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا ہےعمران خان کے خلاف 9 سال سے دائر غداری کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقررچاند نظر نہیں آیا یکم شعبان المعظم پیر کو ہوگیخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی پی 159 : مریم نواز لاہور سے کامیابپاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست جیت لی, پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز ن
مزید پڑھ »
روسی فیگر اسکیٹر کمیلا والیوا کو چار سال کی پابندی عائد کی گئیروسی فیگر اسکیٹر کمیلا والیوا کو 2022 ونٹر اولمپکس سے پہلے ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد کورٹ آف آربٹریشن فار سپورٹ (CAS) نے پانچ سال کی پابندی عائد کردی۔
مزید پڑھ »
زرعی مسائل: آبادی بم اور آب و ہوا کی تبدیلی کا اثرزرعی مسائل: آبادی بم اور آب و ہوا کی تبدیلی کا اثر - زیادہ آبادی کی وجہ سے کسانوں کو غربت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
مزید پڑھ »
اسرائیل گزہ کے ارد گرد 'سیکیورٹی بیلٹ' قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہےاسرائیل کے سرحدوں کے ساتھ گزہ کے درمیان خطہ تحفظ بنانے کی کوششیں فلسطینی عوام کے خلاف 'جرم' اور 'صاف حملہ' ہیں، حماس کے افسری عثمان حمدان نے کہا ہے۔
مزید پڑھ »
بابر اعظم نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو خیرباد کہہ دیاقومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے بی پی ایل میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کی اور ٹاپ رن اسکورر بن کر ٹورنامنٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
مزید پڑھ »
انگلینڈ کی ’باز بال‘ کرکٹ سے ٹیسٹ میں نئی جان پڑگئی، ای این بوتھمسابق انگلش کرکٹر ای این بوتھم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ’باز بال‘ کرکٹ کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی جان پڑگئی ہے۔
مزید پڑھ »