طبی ماہرین نے ماہ رمضان المبارک میں شوگر، بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کو سحری اور افطار سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔
طبی ماہرین نے عوام الناس بالخصوص شوگر کے مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سحری اور افطار میں متوازن غذاؤں کا استعمال یقینی بنائیں جب کہ شوگر، بلند فشار خون اور امراض قلب کے مریض روزہ رکھنے سے قبل اپنے معالج سے لازمی رجوع کریں۔
رمضان المبارک میں سحری افطاری میں غیر متوازن غذاؤں کا استعمال انسانی صحت کو شدید متاثر کرنے کا سبب بنتا ہے شوگر اور امراض قلب کے مریض عموماً اس پہلو کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔ زیادہ نمکیات اور آئل سے تیار کی جانیوالی اشیا کا کثرت سے استعمال مذکورہ امراض میں مبتلا افراد کیلئے مشکلات پیدا کرتا ہے شوگر بلند فشار خون کے مریضوں کے علاوہ عام افراد کی غالب اکثریت انوائے اقسام کے کھانوں کو ترجیح دیتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق شوگر امراض قلب اور بلند فشار خون میں مبتلا افرادرمضان سے قبل نا صرف اپنے معالج سے رجوع کریں بلکہ احتیاطی تدابیرپر عمل کرتے ہوئے ادویات کے شیڈول اور متوازن غذا کے استعمال پر لازمی توجہ دیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کیا سحری میں زیادہ پانی پینے سے پورا دن پیاس نہیں لگتی؟روزے میں پیاس سے بچنے کیلئے خود کو ہر ممکن طور پر دھوپ سے بچائیں، طبی ماہرین کا مشورہ
مزید پڑھ »
روزے کی حالت میں تھکاوٹ اور سُستی کیسے دور کی جائے؟ماہ رمضان میں روزہ داروں کو اکثر غنودگی تھکاوٹ اور سستی کا احساس رہتا ہے، جس کے نتیجے میں جسم کی توانائی میں مزید کمی ہوجاتی ہے۔
مزید پڑھ »
ماہ رمضان میں نظام ہاضمہ کی خرابی کا آسان حلرمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہوچکا ہے اس میں زیادہ تر لوگوں کو اکثر نظامِ ہاضمہ کے مسائل کا سامنا رہتا ہے جبکہ افطاری اور سحری میں پراٹھے اور
مزید پڑھ »
وٹامن اے کا جِلد پر لگے زخم بھرنے میں اہم کرداراس مطالعے کے بعد ہم جِلد اور بالوں کی مختلف خرابیوں اور کینسر کو روکنے کے طریقہ کار کو بہتر سمجھ سکتے ہیں، ماہرین
مزید پڑھ »
سعودی عرب: مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایتغیر ملکی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کے لیے مسجد کا صحن اور خانہ کعبہ کی رہائش کو مختص کردیا گیا ہے
مزید پڑھ »