متحدہ عرب امارات، آئندہ تین ماہ کے لیے رہائشی ویزے کی مفت تجدید کا اعلان

پاکستان خبریں خبریں

متحدہ عرب امارات، آئندہ تین ماہ کے لیے رہائشی ویزے کی مفت تجدید کا اعلان
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

متحدہ عرب امارات، آئندہ تین ماہ کے لیے رہائشی ویزے کی مفت تجدید کا اعلان ARYNewsUrdu

دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے رہائشی ویزوں سے متعلق اہم اعلان کردیا جو یکم اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔کے مطابق کابینہ نے فیصلہ کیا کہ جن تارکین وطن کے رہائشی ویزوں کی مدت یکم مارچ 2020 سے ختم ہوگئی اُن کے ویزوں کی تجدید آئندہ تین ماہ کے لیے خود بہ خود ہوجائے گی۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ غیرملکی تارکین کا ویزہ تیس جون تک قابل قبول ہوگا اور انہیں تجدید کے لیے کوئی فیس بھی ادا نہیں کرنا پڑے گی۔رپورٹ کے مطابق کابینہ نے یہ فیصلہ کرونا وائرس پھیلنے کے بعد کی صورت حال کے پیش نظر کیا۔ کابینہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ غیرملکی تارکین پر رہائشی ویزوں سے متعلق کسی خلاف ورزی پر عائد ہونے والے جرمانے کی رقم کو بھی معاف کردیا جائے گا۔ حکومت کے مطابق اس فیصلے کا مقصد مقامی افراد، تارکین وطن اور سیاحوں کی صحت اور زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں ایک اور اہم فیصلہ یہ کیا گیا کہ یکم اپریل 2020ء سے اگلے تین ماہ کے لیے نیشنل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ نیشنلٹی کی جانب سے مہیا کی جانے والی خدمات سے متعلق خلاف ورزیوں پر بھی کوئی جرمانہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ کابینہ نے عدالتی امور سے متعلق رقوم ڈیجیٹل ٹرانزیکشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ادا کرنے کے عارضی لائسنس کے اجرا کا بھی اعلان کیا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کورونا کے مخصوص مریضوں کی جان بچانے کیلئے متبادل دواؤں کے استعمال کی منظوری دیدی گئیکورونا کے مخصوص مریضوں کی جان بچانے کیلئے متبادل دواؤں کے استعمال کی منظوری دیدی گئیواشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا میں خوراک و ادویات کی انتظامیہ (ایف ڈی اے) نے کورونا وائرس کے مخصوص مریضوں کی جان بچانے کیلئے خصوصی ادویات استعمال کرنے
مزید پڑھ »

پاکستان کی سعودی عرب میں ریاض اور جزان پر حملے کی مذمتپاکستان کی سعودی عرب میں ریاض اور جزان پر حملے کی مذمتترجمان دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر ہونے والے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری آبادی پر حملےکی کوشش قابل مذمت ہے اور پاکستان سعودی عرب سےاظہاریکجہتی کرتا ہے۔
مزید پڑھ »

زلفی بخاری کے خلاف کوروناوائرس کے پھیلاؤکی تحقیقات کی درخواست مسترد - ایکسپریس اردوزلفی بخاری کے خلاف کوروناوائرس کے پھیلاؤکی تحقیقات کی درخواست مسترد - ایکسپریس اردواس وقت اتفاق اور اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-07 10:45:20