کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھرمیں مقیم پاکستانی آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی
جناح ؒ کا144واںیوم پیدائش منارہے ہیں۔قائد اعظم محمد علی ؒ جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔تقریب میں خواتین کیڈٹس کا دستہ بھی شامل ہے جبکہ پاک فضائیہ کا دستہ اپنے فرائض سے سبکدوش ہوگیاہے۔مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل محمد علی تھے۔بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ کا بھانڈا پھوٹ گیا،دنیا کو اس کےخلاف آوازاٹھانی...
آج کراچی سمیت پاکستان بھر میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے144 ویں یوم پیدائش پرتقریبات کاسلسلہ جاری رہے گا۔اہم حکومتی، سیاسی و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں شہری مزار قائد پر حاضری دے کر اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کریں گے۔ کراچی میں مزار قائد کو سبز رنگ کی روشنیوں سے سجا دیا گیا۔ مزار قائد کے احاطے میں بھی مختلف لائٹس نصب کی گئی ہیں جو خوب صورت منظر پیش کررہی ہیں۔
اس حوالے سے صدر نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی سمت کا تصور دیا، عظیم رہنما قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہمیں متحد ہو کر قائد اعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ اور ترقی کےلیے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم کے رہنما اصول اپنا کر ہم اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں، قائداعظم آخری سانس تک مثالی جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کیلئے...
عمران خان نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، آج کے دن ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے شکار عوام کو نہیں بھولنا چاہیے، آج دنیا کے سامنے بھارتی آئین کے نام نہاد سیکولر چہرے کا نقاب اتر چکا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
محمد علی جناح سے بابائے قوم تکبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر ان کی شاندار خدمات کو خراج تحسین
مزید پڑھ »
ہمیں اس کامیابی کی شدت سے ضرورت تھی، اظہر علی | Abb Takk News
مزید پڑھ »
قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یوم پیدائش آج انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جائیگالاہور: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 143 واں یوم پیدائش آج بدھ 25 دسمبر کو انتہائی عقیدت واحترام اور ملی جوش وخروش سے منایا جائے گا۔
مزید پڑھ »
قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا 143 واں یومِ ولادت آج منایا جا رہا ہےقائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا 143 واں یومِ ولادت آج منایا جا رہا ہے Read News 25thDecember QuaideAzam Birthday
مزید پڑھ »
شہریار آفریدی بتائیں پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کی کیا سزا ہے،محمد زبیرکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاہے کہ
مزید پڑھ »
بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت کل ملی جوش و جذبہ سے منایا جائیگابابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت کل ملی جوش و جذبہ سے منایا جائیگا Pakistan QuaideAzam QuaidDay 25thDecember Birthday NationalDay pid_gov MoIB_Official
مزید پڑھ »