قومی اسمبلی جلد سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔
صدر مملکت کے دستخطوں کے ساتھ ہی بل قانون بن گیا، قومی اسمبلی جلد سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل وفاقی کابینہ نے مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے مدارس رجسٹریشن پر صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دی تھی جب کہ گزشتہ روز (جے آئی ف) کے وفد نے لاڑکانہ میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت اور جمعیت علمائے اسلام سندھ کے رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورت حال کے علاوہ
مدارس رجسٹریشن بل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور آصف علی زرداری نے معاملہ پر تحفظات دور کرنے اور معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 12 دسمبر کو جے یو آئی (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالواسع نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے مدارس بل منظور نہ کیے جانے کی صورت میں وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کا عندیہ دیا تھا، اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے 20 دسمبر کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی
مدارس رجسٹریشن صدر مملکت قومی اسمبلی جمعیت علمائے اسلام سیاسی صورت حال
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بلاول سے ملاقات، فضل الرحمان کا مدارس رجسٹریشن بل پرصدر کے دستخط نہ ہونے پرتشویش کا اظہارمدارس رجسٹریشن بل پردونوں ایوانوں سے منظوری کے باوجود صدرکے دستخط کیوں نہیں ہوئے؟ فضل الرحمان
مزید پڑھ »
مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے اعتراضات کی تفصیل سامنے آگئیصدر مملکت کا مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے پہلے سے موجود قوانین کا حوالہ
مزید پڑھ »
’لگتا ہے کہ ایوان صدر بیرونی دباؤ کا شکار ہے‘ صدر کے اعتراضات پر جے یو آئی کا ردعملصدر مملکت آصف علی زرداری کے مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹی رجسٹریشن بل پر 8 اعتراضات اٹھائے ہیں۔
مزید پڑھ »
مدارس رجسٹریشن بل کا صدر سے دستخط، قومی اسمبلی جلد گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرے گیقومی اسمبلی نے مدارس رجسٹریشن بل پر صدارتی دستخط کے بعد جلد گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔ یہ بل وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد صدر آصف زرداری کے دستخط کی تصدیق کے بعد قانون بن گیا ہے۔
مزید پڑھ »
گنجا عقاب اب امریکہ کا قومی پرندہصدر جو بائیڈن نے کرسمس کے موقع پر ایک قانون پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد گنجا عقاب اب باضابطہ طور پر امریکہ کا قومی پرندہ بن گیا ہے۔
مزید پڑھ »
15 میں سے 10 وفاق ہائے مدارس نے رجسٹریشن بل پر تحفظات کا اظہار کیا، خالد مقبولمدارس رجسٹریشن سے متعلق بل عجلت اور مخصوص حالات میں منظور ہوا تھا: وفاقی وزیر تعلیم
مزید پڑھ »