اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے تعلیمی نظام میں طبقاتی تفریق کو ختم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مدارس کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے طے شدہ لائحہ عمل پر عملدرآمد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے تدریسی اداروں کی بندش کے باوجود نظام تعلیم کو جاری رکھنے کے لئے مختلف اقدامات پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک اندازے کے مطابق 70 سے 80 لاکھ طلبہ ٹیلی سکولنگ سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ملک میں ای تعلیم پورٹل کا اجرا بھی کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کی مالی مشکلات اور والدین کے فیسوں کے حوالے سے تحفظات کو دور کرنے کرنے کیلئے بھی حکمت عملی وضع کی جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ضلع غربی میں کرونا کیسز میں اضافہ، ڈی سی کی لاک ڈاؤن کی سفارشکراچی : شہر قائد کے ضلع غربی میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے 10 مقامات پر سلیکٹو لاک ڈاون کی سفارش کردی۔
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا مریضوں کی جان بچانےوالی دوا 'ڈیکسا میتھازون'کی قیمتوں میں 100 گنا اضافہکراچی : ادویات ساز اداروں اور ڈسٹری بیوٹرز نے کورونا مریضوں کی جان بچانے والی دوا ‘ڈیکسا میتھازون کی قیمتوں میں 100گنا اضافہ کردیا، ہولسیل فارما آرگنائزیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات غائب ہونے کا نوٹس لے اور عناصر کو پکڑا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایکٹیمرا کے بعد ڈیکسامیتھازون کا بغیر نسخے …
مزید پڑھ »
اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، شاہ محمود قریشی - ایکسپریس اردوعرب ممالک کے دباوٴ میں آکر ہرگز اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہیں کر رہے، وزیر خارجہ کی قومی اسمبلی میں وضاحت
مزید پڑھ »