مسجد اقصیٰ عید تعطیلات کے بعد کھولنے کا اعلان ARYNewsUrdu
عرب نیوز کے مطابق مسجد اقصیٰ کو عید کی تعطیلات کے بعد کھول دیا جائے گا، کرونا کے باعث مسجد 2 ماہ سے بند تھی۔واضح رہے کہ یروشلم اور دیگر نواحی علاقوں میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے، ایک لمبے عرصے کی چھٹیوں کے بعدمسجد اقصی بھی نمازیوں کے لیے کھول دی جائے گی۔
یاد رہے کہ یہ چھٹیاں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے دی گئیں تھیں۔اسرائیلی اور فلسطینی حکومت نے جوڈین کنسیڈر شپ کے تحت سعودی عرب اور دیگر ممالک کو دیکھتے ہوئے مسجد اقصی بند کی تھی۔ اسرائیلی اور فلسطینی حکومت کا کہنا تھا کہ مسجد اقصی کوعید الفطر کے بعد بھی کھولنے کے لیے فیصلہ وائرس کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ مارچ سے ہی اسرائیلی اور فلسطینی حکومت نے مشترکہ طور پرلاک ڈاؤن لگایا تھا جس میں ٹرانسپورٹ سمیت تمام شہر بند کردیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں کرونا وائرس کے سولہ ہزار چھ سو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا سے متاثر 640افراد ہلاک کرگئے جبکہ فلسطین میں 340لوگ وبا سے متاثر ہوئے اور دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مسجد اقصیٰ عید تعطیلات کے بعد کھولنے کا اعلانمسجد اقصیٰ کو عید کی تعطیلات کے بعد کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق مسجد اقصیٰ کو عید کی تعطیلات کے بعد کھول دیا جائے گا، کرونا کے
مزید پڑھ »
عراق کا عید الفطر کی تعطیلات کے دران ملک بھر میں کرفیو لگانے کا اعلانعراق کی حکومت نے کرونا وائرس کے مزید پھیلنے کے خطرے کے پیش نظرآئندہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم مصطفی
مزید پڑھ »
ترکی، سعودی عرب، الجزائر، مصر کے بعد شام میں نماز عید کے اجتماعات پر پابندیدمشق : (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث شام نے نمازِ عید الفطر کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
مزید پڑھ »
حکومت سندھ نے جمعۃ الوداع، نماز عید کے اجتماعات کی اجازت دے دی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »