مشترکہ حکمت عملی، آل پارٹیز وڈیو لنک کانفرنس آج ہوگی ARYNewsUrdu
اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کی آل پارٹیز وڈیو لنک کانفرنس آج دوپہر 2 بجے قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت ہوگی، اے پی سی میں حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔
کرونا سے نمٹنے اور بے روزگار محنت کشوں کا مسئلہ کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل ہے، پنجاب میں کرونا لاک ڈاؤن کی کامیابی کے لیے تجاویز بھی مرتب کی جائیں گی، آٹے اور دیگر اشیا کی قلت اور مہنگائی بھی کانفرنس میں زیر بحث آئیں گے۔قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا سے جنگ صرف باہمی اشتراک اور اتفاق رائے سے ممکن ہے، پنجاب کی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی کوشش کی جائے گی، قوم کو تقسیم کرنے کی بجائے باہمی اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے، حکومت کو ریلیف کے لیے تجاویز دی جائیں گی اور کرونا...
یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ نے اس سلسلے میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کو فون کرتے ہوئے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی جسے انھوں نے قبول کر لیا تھا، حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ نے مشاورت سے مشترکہ حکمت عملی بنائے جانے پر اتفاق کیا۔ انھوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی اور ن لیگ بھی دعوت قبول کر چکے ہیں، حکمران جماعت تحریک انصاف کو بھی اے پی سی کے لیے مدعو کیا گیا...
ادھر آج اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کمیٹی اجلاس بلا کر واضح کیا جائے کہ لاک ڈاؤن ہوگا یا نہیں؟
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ملک کے بیشتر شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان:محکمہ موسمیاتملک کے بیشتر شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان:محکمہ موسمیات Islamabad Cold Dry Rain WeatherForecast WeatherPK pmdgov Pakistan
مزید پڑھ »
الحمدللّٰہ آج میرے کورونا وائرس کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے:سعید غنیالحمدللّٰہ آج میرے کورونا وائرس کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے:سعید غنی Karachi SaeedGhani1 CoronavirusOutbreak CoronaUpdate Covid_19 MediaCellPPP SindhCMHouse
مزید پڑھ »
کیا یہ تجرباتی دوا کووڈ 19 کے علاج کے لیے واقعی موثر ہے؟ - Health - Dawn News
مزید پڑھ »
بھارت: کرونا کے مشتبہ مریض کے کاٹنے سے خاتون جاں بحقبھارت: قرنطینہ سے بھاگنے والے شخص کے کاٹنے سے خاتون جاں بحق ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »