مغربی ہواؤں کاسلسلہ بلوچستان میں داخل،کراچی میں مزیدسردی کاامکان

پاکستان خبریں خبریں

مغربی ہواؤں کاسلسلہ بلوچستان میں داخل،کراچی میں مزیدسردی کاامکان
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 SAMAATV
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 51%

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ مشرقی ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ مشرقی ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز ملک کے بیشتر شہروں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ صوبہ بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں جمعہ کے روز تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جب کہ خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو ہونے والی بارش سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سڑکیں تالاب بن گئیں۔

بالائی پنجاب ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان بھی سخت موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔ جنوبی پنجاب میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ ، ژوب ، مکران ، قلات ، چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، مردان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں جمعہ کے روز چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ اس دوران پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔

جمعہ کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔لاہور سمیت مختلف شہروں میں اسموگ بڑھنے سے شہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گوادر میں کوہ باطل سے مٹی کا تودہ آبادی کے قریب گر گیا، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

SAMAATV /  🏆 22. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز ہواؤں اور سردی کی پیشگوئی - ایکسپریس اردومحکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز ہواؤں اور سردی کی پیشگوئی - ایکسپریس اردو23 نومبر سے سرد ہواؤں کا نیا سسٹم شہر میں داخل ہوگا جو 26 نومبر تک برقرار رہے گا، محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »

ماضی میں کب اور کس نے ’ٹین ایج‘ میں ڈیبیو کیا؟ - Opinions - Dawn Newsماضی میں کب اور کس نے ’ٹین ایج‘ میں ڈیبیو کیا؟ - Opinions - Dawn News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-17 06:28:13