اسلام آباد ہائیکورٹ نے مغوی شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم نامہ جاری کیا، 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ اردو میں جاری کیا گیا۔
عدالت کے تحریری حکمانے کے مطابق انٹرسروسز انٹیلی جنس اور ملٹری انٹیلی جنس کے سیکٹر کمانڈر اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیوروکو طلب کر لیا گیا۔اس کے علاوہ حکم نامے کے مطابق وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کو بطور عدالتی معاون طلب کیا گیا ہے۔آپ کو یقینی بنانا ہے کہ اسلام آباد سے کوئی بندا اٹھایا نہیں جائے گا،اگر بندا ریکور نہیں ہو گا تو یہ ریاست کی ناکامی ہو گی: عدالت
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اور ایس ایس پی پولیس نے عدالت کو تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا، پولیس حکام نے بتایا کہ مغوی کی لوکیشن ٹریس کرلی گئی ہے، پولیس کے مطابق وہ جلد ہی متعلقہ جگہ اور لوگوں تک پہنچ جائے گی۔ حکم نامے کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او نے بتایا کہ سیکٹر کمانڈر کا بیان قلم بند نہیں کیا، پولیس کے مطابق وزارت دفاع سے حاصل تحریری جواب شامل مثل کیا گیا۔
کسی سے لڑائی نہیں چاہتے لیکن عدالتوں کا احترام نہیں تو ہم سے بھی توقع نہ رکھیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فرہاد احمد گمشدگی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور دفاع کو طلب کرلیامغوی آئی ایس آئی کے پاس نہیں، آئی ایس آئی پر الزام ہے مگر وہ اس الزام کی تردید کررہے ہیں: نمائندہ وزارت دفاع کا عدالت میں بیان
مزید پڑھ »
جسٹس بابرکی فیملی کی معلومات لیک کرنے پرتوہین عدالت کیس میں پیمرا و دیگر اداروں کو نوٹس جاریاسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل آفس، ایف آئی اے، آئی بی، آئی ایس آئی اور پیمرا کو نوٹس جاری کردیے
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف نے تکمیل کے مراحل میں ہی سرمایہ کاری پالیسی کی تفصیلات مانگ لیںآئی ایم ایف نے پاکستان سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کے کام کو شفاف بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے: رپورٹ
مزید پڑھ »
ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہنیا آئی ایم ایف پروگرام طویل ہوگا، ٹیکس نیٹ آئی ایم ایف کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کے لئے بڑھانا ہے، محمد اورنگزیب
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کا بی آئی ایس پی پروگرام میں اضافے اور شفافیت یقینی بنانے پر زورآئی ایم ایف مشن اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام کے درمیان آج مذاکرات ہوئے جن میں بی آئی ایس پی پروگرام پر بات چیت کی گئی
مزید پڑھ »
آئی بی،آئی ایس آئی اور ایم آئی کس قانون کے تحت کام کرتی ہیں،جسٹس نعیم اختر ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ججز کے خط پرازخودنوٹس کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں تین ایجنسیاں ہیں، آئی بی،آئی ایس آئی اور ایم آئی کس قانون کے تحت بنیں،ہمیں آئندہ سماعت پر ان ایجنسیوں کے قانون بتائیے گا،بتایا جائے یہ ایجنسیاں کس قانون کے تحت کام کرتی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق...
مزید پڑھ »