راکھی ساونت نے نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی ٹیم کی حمایت بھی کی تھی
اداکارہ راکھی ساونت حالیہ دنوں مفتی قوی سے شادی سمیت اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں۔
چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں خلاف توقع راکھی ساونت نے پاکستانی ٹیم کی حمایت کی تھی جس پر بھارتیوں نے ان پر کڑی تنقید کی تھی۔ تاہم اب بھارت پولیس نے راکھی ساونت کو حکم دیا ہے کہ وہ تھانے آکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں بصورت دیگر انھیں گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔مہاراشٹر سائبر سیل کے آئی جی یشاسوی یادو نے بتایا کہ راکھی ساونت کو 27 فروری کو حکام کے سامنے پیش ہونے کے لیے بلایا گیا ہے۔اس شو پر بھارتی سپریم کورٹ نے پابندی عائد کر رکھی ہے اور راکھی ساونت بھی اس شو میں بطور مہمان شرکت کر چکی ہیں۔
یاد رہے کہ راکھی ساونت دبئی منتقل ہوچکی ہیں اور اب یہ دیکھنا ہے کہ آیا وہ بیان ریکارڈ کرانے ممبئی آئیں گی یا نہیں۔اس سے قبل پولیس نازیبا گفتگو کرنے پر یوٹیوبرز رنویر اللہ آبادیا، آشیچ چندلانی، اور اپوروا ماکھیا کو بھی بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا۔Feb 19, 2025 09:44 AMوقت ہی خراب چل رہا ہے؛ شو بند ہونے پر سمے رائنا رو پڑےفرح خان کو ہولی کے تہوار سے متعلق گفتگو پر ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیاںکرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامی افسران کے تبادلےخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مفتی قوی نے راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کیمفتی قوی نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے کی تعریف کی اور انہیں شادی کی پیشکش کی۔ مفتی قوی نے کہا کہ اگر راکھی کی والدہ اجازت دیں گی تو وہ اس رشتے کے لیے تیار ہیں۔ راکھی ساونت نے بھی مفتی قوی کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے اس پر اپنا بیان دیا ہے۔
مزید پڑھ »
مفتی قوی نے راکھی ساونت سے شادی کی خواہش ظاہر کی، شرط رکھیمتنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والے مفتی قوی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا، مگر انہوں نے اس خواہش کو مشروط قرار دے دیا۔ مفتی قوی کا کہنا تھا کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کے لیے تیار ہیں، لیکن ان کی ایک شرط ہے کہ راکھی ساونت یہ واضح کریں کہ آیا ان کا پہلے سے کوئی نکاح ہو چکا ہے، چاہے وہ ہندو یا مسلم مذہب کے تحت ہو۔ مفتی قوی نے مزید بتایا کہ وہ اپنی پرانے نکاح کی کہانیوں کو راز میں رکھنا پسند کرتے ہیں اور انہوں نے برصغیر کے ایک بڑے علمی، سیاسی اور ادبی خاندان کی ایک خاتون سے نکاح کیا تھا، مگر وہ خاتون جلد انتقال کر گئیں۔ آج بھی وہ قبرستان سے گزرتے ہوئے ان مرحوم خواتین کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ شرط بھی رکھی کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کرنے سے قبل اپنی والدہ سے اجازت لیں گے اور اگر ان کی والدہ رضامند ہوئیں تو وہ نکاح کیلئے تیار ہیں۔ ان کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار دودی خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر قبول کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
مزید پڑھ »
مفتی قوی نے راکھی ساونت سے نکاح کی خواہش ظاہر کی، شرط رکھیمتنازعہ بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والے مفتی قوی نے ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔ مگر انہوں نے اس خواہش کو مشروط قرار دیا۔ مفتی قوی کا کہنا تھا کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کے لیے تیار ہیں، لیکن ان کی ایک شرط ہے کہ راکھی ساونت یہ واضح کریں کہ آیا ان کا پہلے سے کوئی نکاح ہو چکا ہے، چاہے وہ ہندو یا مسلم مذہب کے تحت ہو۔
مزید پڑھ »
مفتی قوی اور راکھی ساونت کا نکاح 14 فروری کومفتی قوی اور راکھی ساونت کی شادی کی خبر ابھی تک شدت سے چل رہی ہے اور ان کی شادی کی تاریخ کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔ مفتی قوی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ ان کا نکاح 14 فروری کو ہوگا، اور راکھی ساونت نے ہی اس تاریخ کا انتخاب کیا ہے۔
مزید پڑھ »
راکھی ساونت کا پاکستانی اداکار ڈوڈی خان پر الزام: شادی کی پیشکش کی اور بعد میں پیچھے ہٹ گئےبھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی اداکار ڈوڈی خان نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی، لیکن بعد میں اپنی بات سے پیچھے ہٹ گئے۔ راکھی نے پاکستانی میزبان متھیرا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈوڈی خان نے پہلے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی، لیکن بعد میں اپنی پیشکش سے پیچھے ہٹ گئے۔ راکھی کے مطابق ڈوڈی خان نے اپنے بھائیوں میں سے کسی سے شادی کرنے کا کہا اور اب دوبارہ کہہ رہے ہیں کہ وہ انگوٹھی اور پھول لے کر آئیں گے۔
مزید پڑھ »
آپ مجھے نہیں سنبھال سکتے، راکھی نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش مسترد کردیمیں نہیں جانتی کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900، لیکن میں اکیلی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں،
مزید پڑھ »