ملکی صورتحال کی پریشانی

سیاسی خبریں

ملکی صورتحال کی پریشانی
POLITICSSITUATIONGOVERNMENT
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 46%
  • Publisher: 53%

یہ مضمون ملک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مختلف ذرائح کے لے سے غور کرتے ہوے سیاسی طور پر مختلف گروہوں کے دلوں میں موجود پریشانی کو بیان کرتا ہے۔

اس وقت ہر کوئی ملکی صورتحال کی وجہ سے پریشان ہے اور ایک دوسرے سے پوچھ رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک میں کیا ہوگا؟ ہوسکتا ہے کہ آپ بھی ملکی صورتحال کی وجہ سے پریشان ہوں تو میں نے سوچا کہ میں کیوں نہ آپ کو ملکی صورتحال سے آگاہ کردوں۔ یہ آگہی ایسی نہیں کہ جس کے نتیجے میں مجھے بن بلائے مہمان سے بالجبر ملاقات کرنی پڑے، یہ تو بہت سیدھی سادی سی تشریح ہے جو کوئی بھی کرسکتا ہے۔ ملکی صورتحال سمجھنے سے پہلے اس بات کا تعین بہت ضروری ہے کہ آپ کا تعلق حزب اقتدار سے بے یا حزب اختلاف سے۔ اگر آپ کا تعلق حزب

اقتدار سے بے تو بےفکر ہوجائیے کہ آپ جب تک اقتدار میں ہیں راوی چین چین ہی لکھے گا۔ شیر بکری ایک گھاٹ پانی پیئیں گے اور اس کے بعد شیر بکری کو کھا کر اپنے گھر کی راہ لے گا۔ اور ہاں کل گھاٹ پر نئی بکری ہوگی کیونکہ حکومت کے پاس بکریوں کی کمی نہیں، ہاں شیر کی تعداد کم زیادہ ہوتی رہتی ہیں لیکن حکومت کے پاس اس کا بھی حل ہے کہ جب وہ شیر کو اس کا ماضی یاد دلاتے ہیں تو شیر چپ چاپ گھاٹ پر آجاتا ہے بلکہ ہر اس جگہ آنے کو تیار ہوتا ہے کہ جہاں اس کو بلایا جائے اور اس میں وقت کی بھی کوئی قید نہیں ہے، کسی بھی وقت بلایا جاسکتا ہے۔ تو جناب جب تک آپ حزب اقتدار میں ہیں تو بس آپ کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں۔ بس خیال رکھیے گا کہ کڑاہی کے نیچے چولہا نہ جل رہا ہو۔ مختصر یہ کہ آپ جب تک اقتدار میں ہیں آپ کےلیے ملک کی صورتحال کسی جنت سے کم نہیں اور جنت میں حوروں کی بھی کمی نہیں ہوتی۔ تو جناب حزب اقتدار میں رہتے ہوئے آپ کےلیے یہ دنیا ہی جنت ہوگی کہ جس میں حوریں بھی ہوں گی اور آپ تو جانتے ہی ہے کہ جنت میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، اس لیے آپ کو ملکی صورتحال پر بالکل بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ پریشان ہونے کی ضرورت یوں پیش آئے گی کہ اگر آپ کا تعلق بدقسمتی سے حزب اختلاف سے ہے۔ تو سب سے پہلے یہ سمجھ لیجیے کہ آپ کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں، چاہے آپ حاجی محفوظ شیرمال والے کی دکان پر ہی کیوں نہ کھڑے ہوں۔ آپ سمجھ گئے ناں کہ حاجی محفوظ شیرمال والے کی دکان سے کیا مراد ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

POLITICS SITUATION GOVERNMENT OPPOSITION PAKISTAN

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں: اسد قیصرحکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں: اسد قیصرملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پرجرگہ بلانے پرغورکررہے ہیں: رہنما تحریک انصاف
مزید پڑھ »

اسرائیل نے بفر زون پر قبضے سے شام کی سلامتی کو نقصان پہنچایا: سعودی عرباسرائیل نے بفر زون پر قبضے سے شام کی سلامتی کو نقصان پہنچایا: سعودی عربروس کی درخواست پر شام کی صورتحال پر غور کیلئے سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس، بشارالاسد اقتدار کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو
مزید پڑھ »

پاکستان کا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہپاکستان کا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہانسانیت اب موسمیاتی ہنگامی صورتحال نظر انداز کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی: اٹارنی جنرل منصور اعوان
مزید پڑھ »

ملک کی موجودہ صورتحالملک کی موجودہ صورتحالملک کی موجودہ صورتحال میں حکومت مزے، اپوزیشن پھندے اور عوام گڑھے میں ہیں
مزید پڑھ »

وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی، پی ٹی آئی سے آئندہ 12گھنٹوں میں مذاکرات متوقعوزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی، پی ٹی آئی سے آئندہ 12گھنٹوں میں مذاکرات متوقعوزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا
مزید پڑھ »

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلیے کمیٹی تشکیل دیدیوزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلیے کمیٹی تشکیل دیدیوزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-17 03:55:09