لاہور: ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز بین الاقوامی مارکیٹ اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمتوں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
میں 6 امریکی ڈالر اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1490 امریکی کرنسی ہو گئی۔
دوسری طرف بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر میں قیمت 86900روپے ہو گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد دو روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
اُدھر فی تولہ سونے کی قیمت کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی بڑھوتری دیکھی گئی، دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت 74503 روپے ہو گئی۔ مزید برآں چاندی کی قیمت میں استحکام رہا جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 970 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اگلے ایک ہفتے تک ملک بھر میں موسم کی صورتحال پر رپورٹ جاری - ایکسپریس اردوکل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »
انسداد پولیو مہم ملک بھر میں کامیاب، 99 فیصد بچوں کو قطرے پلائے گئےانسداد پولیو مہم ملک بھر میں کامیاب، 99 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کی تصدیق ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
ملک بھر میں گیس کی قلت ,شہری پریشان،لکڑیاں جلانے پر مجبورملک بھر میں گیس کی قلت, شہری پریشان، لکڑیاں جلانے پرمجبور Pakistan Winter Gas GasLoadshedding SuiGas Sindh Punjab Balochistan Islamabad CNGStations pid_gov MoIB_Official ImranKhanPTI GSKhan_Official Dr_FirdousPTI
مزید پڑھ »
دس گرام اور فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
مزید پڑھ »
دنیا بھر میں موٹاپا وبا کی طرح کیوں پھیل رہا ہے؟ - Health - Dawn News
مزید پڑھ »