ملک کے 60 اضلاع میں ٹڈی دل کے ڈیرے، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

پاکستان خبریں خبریں

ملک کے 60 اضلاع میں ٹڈی دل کے ڈیرے، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 83%

اسلام آباد: ملک کے 60 اضلاع میں ٹڈی دل نے ڈیرے جمالئے، این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔ بلوچستان میں 31، خیبرپختونخوا میں 9، پنجاب میں 10، سندھ کے 10 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہیں، صادق آباد، روجھان،

جام پور اور دشت میں آج بھی ٹڈیوں نے حملے کئے، فصلوں کو نقصان پہنچایا۔

ملک میں ٹڈی دل کی یلغار سے چاروں صوبوں میں صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ ملک بھر میں 1127 ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشنز میں شریک ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 90 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے ہوا۔ جمعرات کو صادق آباد میں ٹڈی دل نے بھونگ، نواز آباد چوک، ماہی چوک، رحیم آباد اور شہباز پور کے علاقوں کو نشانہ بنایا جس سے آم کے باغات متاثر ہوئے، کاشت شدہ فصلوں کو بھی نقصان پہنچایا، روجھان میں بھی ٹڈی دل نے حملہ کر دیا جس سے کپاس، گنے، سبزیوں سمیت دیگر فصلیں تباہ ہوگئیں، کسان اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈیوں کو بھگانے میں مصروف رہے، جام پور میں ٹڈیوں نے بھی یلغار کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منتخب نمائندوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ کورونا کے ساتھ ٹڈی دل کا چیلنج بھی درپیش ہے، افسوس موجودہ حالات میں اپوزیشن سیاست کے ٹڈی دل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ملک کے 60 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے، NDMAملک کے 60 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے، NDMAنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے 60 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے، ٹڈیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھ »

ایئربس کے ماہرین کا تحقیقات کے لیے طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ - Pakistan - Dawn Newsایئربس کے ماہرین کا تحقیقات کے لیے طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کراچی کے اسپتال بھرگئے | Abb Takk Newsکورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کراچی کے اسپتال بھرگئے | Abb Takk News
مزید پڑھ »

نادیہ جمیل نے کینسر کے علاج کے دوران سر کے بال منڈوا لیے - Entertainment - Dawn Newsنادیہ جمیل نے کینسر کے علاج کے دوران سر کے بال منڈوا لیے - Entertainment - Dawn News
مزید پڑھ »

دفترِ خارجہ کی بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کے کام کے آغاز کی مذمتدفترِ خارجہ کی بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کے کام کے آغاز کی مذمتدفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کے کام کے آغاز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا کورونا
مزید پڑھ »

پاکستان میں کورونا کے 60 ہزار 308 کیسز، 20 ہزار سے زائد صحتیاب - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-27 05:44:30