اسلام آباد : پاکستان میں ہر سال 2 لاکھ 50 ہزار افراد ٹی بی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور اس مرض کے لحاظ سے ہمارا ملک دنیا میں 5 ویں نمبر پر ہے۔ نگراں وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ٹی بی اسپتال کے دورہ کے […]
اسلام آباد : پاکستان میں ہر سال 2 لاکھ 50 ہزار افراد ٹی بی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور اس مرض کے لحاظ سے ہمارا ملک دنیا میں 5 ویں نمبر پر ہے۔
نگراں وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ٹی بی اسپتال کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرض پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے تاہم اس کا علاج اور بچاؤ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا گلوبل فنڈ کے ساتھ مل کر نئے پروگرام میں 200 ملین ڈالر سے زیادہ کی امداد پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جو ٹی بی، ملیریا، ایچ آئی وی ایڈز جیسی بیماریوں کے علاج معالجہ اور بچاؤ پر خرچ کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا 500 ملین ڈالر کی ایک ایپلی کیشن لانچ کر رہے ہیں جس کے ذریعے دور کے علاقوں تک رسائی حاصل اور وہاں کے لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولت پہنچائی جا سکے گی۔ نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنا رہے ہیں، ہیپاٹائٹس، ذیابیطس اور پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کیلئے 35.6 بلین روپے کا ایک پروگرام ہم نے شروع کیا تھا جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور جلد اس کو لانچ کر دیا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
12 لاکھ ماہانہ کمانے والے ملازم کو مفت کھانا دینے والی کمپنی کی تلاشسالانہ 1 کروڑ 45 لاکھ پاکستانی روپے کمانے کے باوجود ان کے کھانوں پر ہونے والے اخراجات پورے نہیں ہو رہے
مزید پڑھ »
بابر اعظم نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو خیرباد کہہ دیاقومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے بی پی ایل میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کی اور ٹاپ رن اسکورر بن کر ٹورنامنٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
مزید پڑھ »
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کے انتظامات کا جائزہلاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پنجاب میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ میچوں کے شاندار انعقاد کے لئے سرگرم ہو گئے۔
مزید پڑھ »
کیا نئی حکومت ملک کو تاریخی قرضوں کے چنگل سے نکال پائے گی؟معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کو خراب معاشی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے ایک اکنامک مینجمینٹ منصوبے کی ضرورت ہے جس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے تاہم انتخابات کے بعد ملک میں سیاسی عدم استحکام کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں جس سے ملکی معیشت کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے جو ملک کے قرضوں کی واپسی کو مزید مشکل...
مزید پڑھ »
کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید، ہم نے الیکشن حلف کے تحت شفاف کرائے، ڈی آر اوزالیکشن میں کمشنر کا کوآرڈینیشن کے علاوہ کوئی کردار نہیں ہے، الیکشن ایکٹ کے تحت پولنگ کرائے ہیں، پریس کانفرنس
مزید پڑھ »
انتخابات کیلئے مہم مکمل، پولنگ کل ہوگیسیاسی جماعتوں اور آپ بہترین انتخابات کیلئے مکمل مہم کو مکمل کرتے ہیں۔ پولنگ کل ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے بھی پولنگ کی ترتیبات مکمل کرلی ہیں۔ چار صوبوں میں نواسوں چھے سو پچاس چھ پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے دو سو چھیاسٹیں اور چار صوبائی اسمبلیوں کے پانچ سو نواسوں پر انتخابات ہونگے۔ قومی اسمبلی کے لئے کل 5121 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں 4807 مرد، 312 خواتین اور دو ٹرانسجینڈر شامل ہیں۔ چار صوبائی اسمبلیوں کے لئے 12695 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 12123 مرد، 570 خواتین اور دو ٹرانسجینڈر شامل ہیں۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 73207896 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جبکہ سندھ میں 26994769، خیبر پختونخواہ میں 21928119، بلوچستان میں 5371947 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1083029 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
مزید پڑھ »