Coronavirus Pakistan
اسلام آباد:ملک میں کورونا کیسز میں کمی کاسلسلہ جاری ہے،جس کے باعث پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز گیارہ ہزار نو سو پینتالیس رہ گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 513 نئے کیسزجب کہ 8 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 958تک اور مجموعی اموات کی تعداد 6209 پہنچ گئی جب کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 72 ہزار 804 ہو گئی،ملک میں فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 945 ہے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 60، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 95 ہزار 800 رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 35468، بلوچستان میں تعداد 12403، اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 15425، آزاد جموں و کشمیر 2219، گلگت میں 2583 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق ایک روز میں 23 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 23 لاکھ 63ہزار 752 ٹیسٹ ہو چکے، ملک بھرکے اسپتالوں میں 133 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں،اس وقت 1 ہزار 216مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں اور اموات میں واضح کمیلاہور : پنجاب میں کورونا کے مریضوں اور اموات میں واضح کمی سامنے آرہی ہے ، صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے131نئے کیسز رپورٹ ہوئے
مزید پڑھ »
کورونا کے باعث پاکستان میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا: ایشیائی ترقیاتی بینک
مزید پڑھ »
کورونا کے باعث پاکستان میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا: ایشیائی ترقیاتی بینک
مزید پڑھ »
ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »