ملک درست راستے پر نہیں چل رہا، 80 فیصد پاکستانیوں کی رائے - expressnews Pakistan survey Pakistani people nation Economy politics elections
فی کس جی ڈی پی نچلی ترین سطح پر ہے، 70فیصد لوگ معروف برانڈز پر زیادہ خرچ کرنے کو تیار، آئپسوس۔ فوٹو:فائلسروے اور ڈیٹا کی بنیاد پر اہم رجحانات سامنے لانے والا معروف عالمی ادارہ آئپسوس گلوبل ٹرینڈزنے پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔
اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کے تحت پاکستان کے رجحانات پر کراچی میں سیمینار میں آئپسوس نے عالمی، علاقائی اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے رجحانات پر ڈیٹا کے تجزیے سے پاکستان سے متعلق10اہم نکات پر مبنی سروے رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق10میں سے 8پاکستانی’’پرانا پاکستان‘‘چاہتے ہیں،83فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ ملک پہلے جیسا ہوجائے، 86فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے کہ ملک غلط راستے پر چل رہا ہے،75فیصد پاکستانی خوش نہیں تاہم 53فیصد پاکستانی ملک کے مستقبل کے بارے میں پْر امید ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی کس جی ڈی پی نچلی ترین سطح پر ہے، 59فیصد آبادی کم تعلیم یافتہ ہے،پاکستان عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے بحران کے انتہائی نازک موڑ پر...
50ممالک میں سے صرف ایک پاکستان ہے جہاں جسمانی صحت کو ذہنی تندرستی پر ترجیح دی جاتی ہے، 70فیصد پاکستانی معروف برانڈز پر زیادہ خرچ کرنے کو تیار ہیں، اس کی وجہ سے تمام کیٹگریز کے برانڈز میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان ڈیٹا کی نظر اندازی کا مرکز ہے۔سروے کے مطابق پاکستانی اپنی پرائیویسی کے بارے میں فکر مند نہیں، پاکستان ان5سرِفہرست ممالک میں شامل ہے جہاں یہ سمجھا جاتا ہے کہ تکنیکی ترقی ہماری زندگیوں کو تباہ کررہی ہے، 50ممالک میں سے پاکستانی فن،کھیلوں اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں بہت کم مصروفیت رکھتے ہیں،...