اسلام آباد : (دنیانیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کردیے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کی ایم پی او کے تحت نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کردیے ۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا تھا جن میں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ: