نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ صحت کے عہدیدار کے مطابق امریکا میں اس برس موسم سرما کے دوران ایک بار پھر کورونا کی وبا زور پکڑ سکتی ہے۔
امریکی محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدار کا فنانشل ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کے اس جنوبی نصف کرہ میں وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس موسم خزاں اور موسم سرما میں امریکہ میں وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا امکان ہے۔
رابرٹ ریڈفیلڈ کا کہنا تھا کہ امریکا کو اس وبا کو ٹریس کرنے کی صلاحیت کو آنے والے چند ماہ میں تیزی سے بڑھانا ہو گا تاکہ ایک اور صحت کے بحران سے بچا جا سکے جب عوام میں کورونا اور موسمی فلو ایک ساتھ ہوں گے۔ امریکی محکمہ صحت کے سنٹر برائے ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے آیسے شواہد ہیں جس سے تشویش بڑھتی ہے اور موسم سرما میں اس خطے میں اس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، جیسا کہ فلو اور اس کی علامات ایک جیسی ہو جائے گی، آپ دیکھ رہے ہیں کہ برازیل میں کیا ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا میں دنیا میں سب سے زیادہ کورونا کے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے اور سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرونا صورتحال کے دوران ڈیوٹی دینے والے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبریکورونا صورتحال کے دوران ڈیوٹی دینے والے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
کورونا کے مریضوں کا دوران علاج خون جم جانے کا انکشاف - Health - Dawn News
مزید پڑھ »
فرانس: لاک ڈاؤن کے دوران بھائیوں نے خزانہ ڈھونڈ لیا - Amazing - Dawn News
مزید پڑھ »
سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 17 اموات -کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کروناوائرس سے مزید17 اموات ہوئیں اور مہلک وائرس کے 1017 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا …
مزید پڑھ »
سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحقریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 2691 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 62 ہزار
مزید پڑھ »