ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، سندھ حکومت کو بھی اس کا احساس ہوگیا ہے، شبلی فراز
وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کا فارمولا پاکستان سمیت کئی ممالک میں ناکام ہوگیا۔
وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا بوجھ سب سے زیادہ مزدور طبقے پر پڑا، احساس پروگرام کے تحت 200 ارب کا پیکیج دیا، چاہتے تو فنڈز کی تقسیم اپنی سیاسی پارٹی کے ذریعے کرتے لیکن ایسا نہیں کیا، ہم ایک شفاف میکنزم بنارہے ہیں، ہم نے کچھ انڈسٹریزکھولی ہیں لیکن ایس او پیزسخت بنارہے ہیں تاکہ کوئی نقصان نہ ہو۔
لاک ڈاؤن پر وفاقی اور سندھ میں اختلافات سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراطلاعات نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبے خود مختار ہیں اور وفاقی حکومت صرف پالیسی گائیڈ لائن دے سکتی ہے، ہم نے توازن قائم کرنا ہے، ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ہم سب کچھ بند کرکے گھروں میں بیٹھ جائیں، یہ والا فارمولا نہ صرف پاکستان بلکہ امریکا جیسے ممالک میں بھی ناکام ہوگیا ہے، سندھ حکومت کو بھی اس کا احساس ہوگیا ہے، ملک کی بقا انفرادی یا صوبائیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ مل کر چلنے میں...
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا ملک میں مکمل لاک ڈاؤن ہوناچاہیے، لیکن اب صوبوں کو بھی احساس ہوگیا ہے کہ لاک ڈاؤن بارےسخت پالیسی نہیں اپنائی جاسکتی، پاکستان قرضوں میں ڈوبا ہوا ملک ہے، مکمل لاک ڈاوَن کرنے سے سپلائی چین مکمل نہیں ہوگی، ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، امیر لوگ تو گزارا کرلیں گے، لیکن غریب کیا کرے گا، وزیراعظم شروع سے ہی کہہ چکے ہیں کہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے۔
وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں وزیراعظم کو نئی ٹیم کی ضرورت تھی، انہیں اپنی ٹیم تبدیل کرنے کا حق ہے، وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے سیاست میں ہوں، عمران خان سیاست میں نہ ہوتے تو میں بھی نہ ہوتا، ہم لوگوں کا ٹیم ورک ہے،عاصم باجوہ صاحب کی اپنی مہارت ہے،ہم مل کراورایک ٹیم بن کرکھیلیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن پابندیوں میں مزید نرمی کا فیصلہ، ذرائعکراچی: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پابندیوں میں مزید نرمی کا فیصلہ کر لیا ہے، کاروباری اور عوامی سرگرمیاں بتدریج کھولی جائیں گی۔
مزید پڑھ »
سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ | Abb Takk News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: سوئٹزرلینڈ کا لاک ڈاؤن میں ’توقع سے پہلے‘ مشروط نرمی کا اعلان - BBC Urduدنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 31 لاکھ جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ 25 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ یورپ میں اب اٹلی کے بعد برطانیہ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ 26 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
مزید پڑھ »
لاک ڈاؤن: سندھ حکومت کا صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کی بندش جاری رکھنے کا فیصلہکراچی: (دنیا نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کہتے ہیں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق ہی ٹرانپسورٹ چلنے کی اجازت دی جائے گی۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم نے ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی - ایکسپریس اردونظام ٹھیک ہوا تو بیرون ملک سے پاکستان کا ٹیلنٹ واپس آئے گا، وزیراعظم
مزید پڑھ »
عوام نے تعاون نہ کیا تو مکمل لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، ترجمان بلوچستان حکومتعوام نے تعاون نہ کیا تو مکمل لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، ترجمان بلوچستان حکومت تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »