مہنگائی، بے روزگاری سے اسٹریٹ کرائم میں خوفناک اضافہ
لاہور: خوفناک حد تک بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے لاہور میں اسٹریٹ کرائم کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ کر دیا۔
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ لاہور میں موٹرسائیکل، کار، اغوا برائے تاوان اور گروں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہرمیں گزشتہ سال پہلے پانچ ماہ میں سنگین جرائم کی 33 ہزار جبکہ رواں سال پہلے پانچ ماہ میں 120فیصد اضافے کے ساتھ 75 ہزار 336 سنگین جرائم کی ایف آئی آر درج ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں گزشتہ سال بڑے ڈاکے کی 190 وارداتیں جبکہ رواں سال شہر میں بڑے ڈاکے کے 280 کیس رپورٹ ہوئے۔ چھینا جھپٹی کی گزشتہ سال 10 ہزار 964 جبکہ رواں سال 16 ہزار 435 کیس رپورٹ ہوئے۔ گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی گزشتہ سال 17 ہزار 142 ون فائیو کالز اور 581 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال 19 ہزار 171 کالز اور 708 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔اعلیٰ افسران کی جانب سے کہا گیا کہ ملک میں مہنگائی، بڑھتی ہوئی آبادی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگوں کا جرائم کی طرف رحجان بڑھ گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بھارت: ڈانس کے بعد دہلی میٹرو ٹرین میں لڑکی کے بال اسٹریٹ کرنے کی ویڈیو وائرلوائرل ویڈیو میں لڑکی کو چلتی ٹرین میں اپنے بال اسٹریٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے
مزید پڑھ »
نئی ٹریڈنگ اسکیم؛ پاکستان، برطانیہ کو 94 فیصد مصنوعات ڈیوٹی فری برآمد کرسکے گا - ایکسپریس اردونئی اسکیم پاکستان اور برطانیہ کے تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت ہے جس سے برآمدات میں اضافہ ہوگا، حکام
مزید پڑھ »
واٹس ایپ میں بہترین پرائیویسی فیچر متعارفمیسجنگ ایپ میں نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کو خودکار طور پر میوٹ کرنے کے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »