اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، صدر ن لیگ
محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا کہ 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی میں کہیں آگے کھڑا ہوتا۔ مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں۔ شہباز شریف بہت محنت کررہے ہیں۔ لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچالیا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے...
انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ مسلم لیگ آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کی ایک نئی روشن مثال قائم کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو عوام کی خدمت کی مثال بننا ہی پڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے اور ہم سب اِن کے سپاہی ہیں۔
ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہمیشہ ن لیگ کے دور میں ملک کو ترقی، روشنی ، خوشیاں اور رنگ ملتے ہیں۔ نظام کی اصلاح جو مریم نواز نے کی اس کی مثال نہیں ملتی۔ ای ٹینڈرنگ کا شفاف نظام شروع کیا گیا۔ میرٹ پر یکساں اور معیاری ترقی کا سفر آگے بڑھ رہا ہے۔ واہگہ ٹورازم کوریڈور کی تعمیر بے مثال ہے۔ اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پربھی مشاورت ہوئی۔ ملاقات میں پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اوردیگر بھی موجود تھے۔Feb 09, 2025...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جماعت اسلامی نے بجلی کی فیصلہ بالا کی مخالفت میں احتجاج کا اعلان کیاجماعت اسلامی نے 31 جنوری کو بجلی کی فیصلہ بالا کی مخالفت میں احتجاج کا اعلان کیا ہے اور حکومت کو بجلی کے بل میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
بجلی کے مہنگے منصوبوں کو ختم کرنے کا فیصلہعوام پر بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے حکومت نے دیامیر بھاشا ڈیم اور تین سی پیک منصوبوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
مزید پڑھ »
نواز شریف نے مریم نواز کی جدوجہد کا اعتراف کیاپاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے پنجاب کے وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام کے ساتھ خدمت کے لیے اپنی پرعزم محنت کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ مریم نواز کی محنت کی وجہ سے پنجاب کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، واڑیاباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، عوام کی پریشانیوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ آپ سب میرے لیے قوت ہیں، لوگوں کی مشکلات کا حل کیا جا رہا ہے اور مریم نواز بے دریغ محنت کر رہی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف پنجاب حکومت کی کارکردگی پر نजर رکھتے ہیں۔ اراکین اسمبلی نے مریم نواز کو ترقیاتی منصوبوں میں استحقاق اور شفافیت کو یقینی بنانے پر مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ مریم نواز کی دور میں نواز شریف اور شہباز شریف کے عہدِِ ترقی کا پتہ چلتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کی وقت پر تکمیل یقینی بنانے کا निर्देश دیا۔
مزید پڑھ »
سکھ فارجسٹس کا بھارت سے پھر علیحدگی کا مطالبہ، 23 مارچ کو ریفرنڈم کا اعلانمودی حکومت کا مقصد امریکا اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کو ہلاک کرنا ہے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں
مزید پڑھ »
وزیر اعظم معیشت کو ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس لے آئے، ملک دنیا کی بہترین معیشت بنے گا، وزیر اطلاعاتپارٹی نے جو ہمیں وفا سکھائی ہے یہ نواز شریف کی وجہ سے ہے،،عطا تارڑ
مزید پڑھ »
सुपरمن: लीगेसी ٹریلر پر فینز کی تنقیدसुपरمن: لیگیسی کا نیا ٹریلر دھڑک دیا ہے، جس میں ڈیوڈ کورنسوےٹ کو سوپرمن کے طور پر دیکھنے کو ملا ہے۔ اس ٹریلر میں ایک نئی لمحہ ہے جس میں سوپرمن برفانی علاقے پر پرواز کر رہا ہے۔ فن فوج کی جانب سے اس سکین کی مختصر تصاویر کے بارے میں مختلف ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، کچھ پرستش کرتے ہیں اور کچھ کو اسے ویژئل اثرات کے بارے میں تشویش کا شکار کر رہا ہے۔
مزید پڑھ »