اس شہر میں روز نئے مسائل جنم لے رہے ہیں، جن میں پانی کا مسئلہ سب سے بڑا ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران خان نے نارتھ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وہ گورنر نہیں ہوں جو باؤنڈری پر رہ کر باتیں کروں۔
گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیا، سوشل میڈیا اور تمام افراد کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج شہریوں نے میری آمد پر پروقار انداز میں استقبال کیا، جس پر میں بے حد شکرگزار ہوں۔ گورنر سندھ نے کراچی اور صوبے کے مسائل پر بھی بات کی اور کہا کہ اس شہر میں روز نئے مسائل جنم لے رہے ہیں، جن میں پانی کا مسئلہ سب سے بڑا ہے۔ تاہم، ہمیں ہر صورت میں ناامید نہیں ہونا چاہیے۔ ایس آئی ایف سی ایک خوش آئند امید ہے، جو ترقی کے دروازے کھولے گی۔
گورنر سندھ نے اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے کہا کہ جب سے اللہ تعالیٰ نے بارہ ربیع الاول والے دن مجھے اس منصب پر بٹھایا ہے، تب سے ہم مسلسل شہر اور صوبے کے مسائل پر بات کرتے ہیں۔ میں وہ گورنر نہیں ہوں جو صرف باؤنڈری میں رہ کر باتیں کروں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گورنرسندھ کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں؛ خالد مقبول صدیقی کا بیان سامنے آگیاکامران ٹیسوری گورنر سندھ رہیں گے، شرپسند عناصر کی ایم کیو ایم میں کوئی گنجائش نہیں ہے، چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان
مزید پڑھ »
گوvernر سندھ کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کی گرفتاری میں جو تیزی نظر آئی، دیگر چیزوں میں بھی دکھائی جائےگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آفاق احمد کی گرفتاری میں جو تیزی نظر آئی، دیگر چیزوں میں بھی دکھائی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن کے قیام، کرکٹ کے فروغ، پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل ستائش ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔
مزید پڑھ »
امریکی شہری اونیجا نے پاکستان سے واپس جا کر یہ کہاامریکہ سے سیاحتی ویزے پر پاکستان پہنچنے والی اونیجا اینڈریو کئی روز تک خبروں میں رہنے کے بعد آخر کار اپنے مُلک واپس لوٹ گئی ہیں۔ اونیجا گزشتہ سال ایک پاکستانی لڑکے سے شادی کرنے کے لیے پاکستان پہنچی تھیں تاہم اُس لڑکے نے اونیجا کو اپنانے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا ہے۔ اونیجا کے ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد وہ کراچی ایئرپورٹ پر ہی رہیں اور جب گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ایئرپورٹ پر جانا ہوا تو ایس ایچ او ایئرپورٹ کلیم خان نے انھیں بتایا کہ ایک امریکی خاتون یہاں مقیم ہیں اور اُن کے پاس واپسی کا ٹکٹ نہیں۔
مزید پڑھ »
گورنر سندھ کا قومی ٹیم کے لیے انڈیا سے جیت پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلانگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ان کا دل اور تمام دعائیں پاک بھارت ٹاکرے کے ساتھ ہیں
مزید پڑھ »
یوکرینی صدر کا ٹرمپ سے تلخ کلامی پر معافی سے انکار، تعلقات میں کشیدگی کا خدشہآج وائٹ ہاؤس میں جو کچھ ہوا، وہ اچھا نہیں تھا۔ اگر ممکن بھی ہو تو میں دوبارہ وہاں نہیں جاؤں گا، زیلنسکی
مزید پڑھ »
'شاہین بھائی ہمارا کیا قصور ہے! کیوں ظلم کررہے ہو' مداح کے سوال کی ویڈیو وائرلواقعہ کے وقت فاسٹ بولر بھارت کیخلاف میچ میں باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ رہے تھے
مزید پڑھ »