برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں ایک نجومی خاتون نے اپنی پیش گوئی سچ ثابت کرنے کے لیے لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ برازیل کے
برازیلیا برازیل میں ایک ۔نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ برازیل کے شہر میسیو میں پیش آیا ہے جو پیش گوئیاں کرنے والے نجومیوں کی بہتات کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔
27سالہ مقتولہ کی شناخت فرنینڈا سیلوا ویلوز ڈا کروز پنٹو کے نام سے بتائی گئی ہے جو اپنی کزن بیانکاکرسٹینا کے ساتھ بازار میں جا رہی تھی جہاں اس نجومی خاتون نے فرنینڈا کا ہاتھ دیکھنے کر مستقبل بتانے کی آفر کی جسے فرنینڈا نے قبول کر لیا۔ ہاتھ دیکھ کر نجومی خاتون نے اسے بتایا کہ اس کی موت کا وقت بالکل قریب آ پہنچا ہے۔
یہ پیش گوئی کرنے کے بعد نجومی عورت نے فرنینڈا کو ایک چاکلیٹ دی۔ بیانکا کرسٹینا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چاکلیٹ چونکہ ریپر میں تھی، لہٰذا ہمیں کوئی شک نہیں ہوا کہ یہ نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ فرنینڈا نے وہ چاکلیٹ کھا لی، جس کے چند گھنٹے بعد اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔ کرسٹینا بتاتی ہے کہ اسے قے آنے لگے اور نظر بری طرح دھندلا گئی۔ اسے ہم ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں کی کوشش کی باوجود وہ جانبر نہ ہو سکی۔ ڈاکٹروں کی طرف سے اس کی موت ہونے کی وجہ زہربتایا گیا ہے۔ اس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کے جسم میں ’Sulfotep‘ اور ’Terbufos‘ جیسے زہریلے مادے پائے گئے جو زرعی سپرے کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔ مقتولہ ایک 9سالہ بیٹی کی ماں تھی۔لاہور میں اپنا پلاٹ، صرف 12 لاکھ روپے میں، وہ بھی آسان اقساط پر، الکبیر...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
میوزیم کے ملازم نے نایاب پینٹنگز کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ آپ ہالی ووڈ فلموں میں چوری کی وارداتوں کو بھی بھول جائیں گےمیونخ (ویب ڈیسک) جرمن میوزیم کے ایک سابق ملازم کو حال ہی میں مبینہ طور پر متعدد پینٹنگز کو جعلی کاپیوں کے ساتھ تبدیل کرنے اور اصلی پینٹنگز کو فروخت کرنے کے
مزید پڑھ »
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟والد ویلڈ ر تھے ، حارث روف نے اپنی زندگی کے مشکل ترین دنوں کی کہانی سنا دی ، جاننے کے لیے یہاں کلک کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20
مزید پڑھ »
بیماریوں کو دور کرنے کے لیے دہی کے حیرت انگیز فوائددہی کھانے سے انسانی صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، لیکن دہی کے کچھ فوائد ایسے بھی ہیں جنہیں شاید آپ نہیں جانتے ہوں۔ ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ
مزید پڑھ »