پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔ مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن
آزاد جموں و کشمیر کا مشاورتی اجلاس ہوا، مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں قائد محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی امیدوں پر نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں، نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن
پریشان ہیں، کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے، نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آرہے ہیں، نواز شریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔ اجلاس میں شرکاء نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے حق میں زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی آمد سے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہاجلاس میں نواز شریف کی واپسی سے متعلق امور کوحتمی شکل دی گئی ہے، شہباز شریف
مزید پڑھ »
نگران حکومت نے نواز شریف کی وطن واپسی سے اظہار لاتعلقی کردیاکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران حکومت نے نواز شریف کی وطن واپسی سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نواز شریف
مزید پڑھ »
نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں، مریم نواز-
مزید پڑھ »
نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں: مریم نوازاسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں۔ اپنی زیرِ صدارت مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و
مزید پڑھ »
نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں، مریم نواز-
مزید پڑھ »