ملک میں گندم کا بحران پیدا کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، کسان کارڈ فوری دیے جائیں تاکہ کسانوں کو اگلی فصل میں آسانی ہو: نواز شریف
ذرائع کے مطابق قائد نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں اجلاس ہوا جس میں ن لیگ کے قائد نے کہا کہ ملک میں گندم کا بحران پیدا کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم اسکینڈل پر نوازشریف نے پیرکو وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کرلیا اور اُسی روز شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائد کو رپورٹ پیش کرنے کا امکان ہے۔ جاتی امرا میں ہونے والے اجلاس میں نواز شریف کو بتایا گیا کہ بحری جہاز گندم لے کر چل پڑے اور منظوری بعد میں ہوئی ، 25 دن میں پہنچنے والا جہاز منظوری کے 7 روز بعد ہی بندرگاہ پر پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ کسان کارڈ فوری دیے جائیں تاکہ کسانوں کو اگلی فصل میں آسانی ہو۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کی رپورٹ آنے پر پنجاب میں گندم خریدنے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔کسانوں کو 5 سو ارب کے کسان کارڈ دیے جائیں...
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومت کے پہلے ماہ میں 6 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فروری 2024 کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے گندم درآمد جاری رکھنے اور ایل سیز کھولنے کے ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
توشہ خانہ ریفرنس: نواز شریف کو کلین چٹ مل گئیاسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو تفتیش میں کلین چٹ دے دی اور کہا عدالت چاہے توسابق وزیراعظم نواز شریف کو مقدمے سے بری کردے۔
مزید پڑھ »
کسانوں کی شکایات کا نوٹس: وزیراعظم کا حکومت کو کسانوں سے گندم خریدنے کا حکموزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 18 لاکھ میٹرک ٹن کر دیا
مزید پڑھ »
نواز شریف نے شہباز کو وزیراعظم اور مریم کو وزیراعلیٰ بنا کر ماسٹر اسٹروک کھیلا: طلالمریم نواز کو وزیراعلیٰ اور شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ نوازشریف کے خود وزیراعظم بننے سے بڑا ماسٹر اسٹروک ہے: ن لیگی سینیٹر
مزید پڑھ »
چاند پر پہلے پاکستانی سیٹلائٹ کی روانگی، وزیراعظم کی قوم اور سائنسدانوں کو مبارکبادوزیراعظم شہباز شریف نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن روانگی پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے خلا میں پاکستان کا پہلا قدم قرار دیا ہے۔
مزید پڑھ »
تاثر دیا گیا نواز شریف کا راستہ ان دیکھی طاقت یا شہباز نے روکا جو غلط ہے: عرفان صدیقینواز شریف ایک فیصد بھی وزیراعظم بننے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوتے تو کس طاقت نے ان کو روکنا تھا؟ رہنما (ن) لیگ
مزید پڑھ »
توشہ خانہ ریفرنس؛ نیب نے نواز شریف کو تفتیش میں کلین چٹ دیدیعدالت کا اختیار ہے کہ وہ نواز شریف کو مقدمے سے بری کر دے، نیب رپورٹ
مزید پڑھ »