نواز شریف سے زرضمانت کا مطالبہ نیب کا اصرارتھا - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

نواز شریف سے زرضمانت کا مطالبہ نیب کا اصرارتھا - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 53%

مزید پڑھئے؛

ایک ایسے وقت میں جب ملک میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بیرون ملک علاج سے متعلق یہ بحث عروج پر ہے کہ حکومت کو کوئی شرط لگانی چاہیے یا نہیں،اس امر کی نشاندہی برمحل معلوم ہوتی ہے کہ نواز شریف سے زر ضمانت کا مطالبہ تحریک انصاف کی حکومت کا نہیں بلکہ نیب کی جانب سے اس پر اصرار کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کو دستیاب وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کیلئے کسی باضابطہ میکنزم کا پابند بنانے کی تجویز نیب کی تھی، نیب نے 11 نومبر وفاقی حکومت کو مراسلہ ارسال کیا جس میں مذکورہ تجویز دی گئی۔ اس مراسلے کی روشنی میں نیب کی نمائندگی کرنے والے عمر رندھاوا اور قمر شہزاد پھاپھڑا کی ذیلی کمیٹی میں گرما گرمی بھی ہوئی کہ وہ باضابطہ میکنزم کیا ہو سکتا ہے جس کے تحت نواز شریف کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنا علاج کرا کے وطن لوٹ آئیں،اس پر نیب کے نمائندگان نے موقف اختیار کیا کہ زرضمانت کے علاوہ اور کوئی میکنزم نہیں ہو سکتا اور مزید یہ کہ بیرون ملک جانے کی اجازت صرف ایک بار کیلئے ہو گی۔

ذیلی کمیٹی نے نیب کو ہدایت کی کہ وہ تفصیلی جواب جمع کرائے، جس پر نیب حکام نے 13 نومبر کو جوابی مراسلے میں کہا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ای سی ایل کے معاملے کو جس میکنزم سے مشروط کیا ہے وہ نہایت ہی مناسب اور قابل عمل ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

نواز شریف کی روانگی کا سامان تیار ہے، مریم نوازنواز شریف کی روانگی کا سامان تیار ہے، مریم نوازنواز شریف کی روانگی کا سامان تیار ہے، مریم نواز مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu NawazSharif MaryamNawaz
مزید پڑھ »

نواز شریف کا نام ECL سے نکالنے کا کیس، سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوینواز شریف کا نام ECL سے نکالنے کا کیس، سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوینواز شریف کا نام ECL سے نکالنے کا کیس، سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، وفاقی حکومت کا جواب جمعنواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، وفاقی حکومت کا جواب جمع
مزید پڑھ »

میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ،فیصلہ آگیامیاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ،فیصلہ آگیامیاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ،فیصلہ آگیا
مزید پڑھ »

لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیالاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیالاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالتے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جبکہ عدالت کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی گئی۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-26 20:06:13