نیب کی احتساب عدالت سے آصف زرداری کا کلفٹن کراچی کا گھر منجمد کرنے کی استدعا مکمل تفصیل جانیے:
لاہور: جعلی اکاؤنٹس کیسز میں آصف علی زرداری کے خلاف نیا مقدمہ تیار کر لیا گیا، نیب نے احتساب عدالت سے آصف زرداری کا کلفٹن کراچی گھر منجمد کرنے کی استدعا کر دی۔
سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن پر نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی، نیب کے مطابق ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا، گھر کی خریداری کیلئے آصف زرداری کے اسٹینوگرافر نے رقم دی۔ نیب کے موقف کے مطابق آصف زرداری کو کلفٹن کراچی گھرکا سوالنامہ دیا جس کا کوئی جواب نہ دیا گیا، اسٹینو گرافر مشتاق کے اکاؤنٹ سے گھر کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ادا کیے گئے، آصف زرداری کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے، اسٹینو گرافر مشتاق احمد نے سابق صدر کے ساتھ 104 غیرملکی دورے کیے۔
نیب کے مطابق سٹینو گرافر مشتاق کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی جو فرار ہو گیا، نیب نے احتساب عدالت سےآصف زرداری کا کلفٹن کراچی گھر منجمد کرنے کی استدعا کر دی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اثاثہ جات کیس غلام سرور خان اور فیملی کی جائیدادوں کا ریکارڈ نیب کے حوالےراولپنڈی: وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کیخلاف اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت ہوئی جس میں محکمہ ریونیو پنڈی نے ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا۔ ذرائع
مزید پڑھ »
اثاثہ جات کیس، غلام سرور خان اور فیملی کی جائیدادوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے
مزید پڑھ »
اثاثہ جات کیس، غلام سرور خان اور فیملی کی جائیدادوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے
مزید پڑھ »
تحریک انصاف کا سندھ حکومت کےخلاف نیب میں جانے کا اعلان - ایکسپریس اردوسندھ حکومت کیخلاف نیب میں بے ضابطگیوں پر درخواست جمع کراؤں گا، فردوس شمیم نقوی
مزید پڑھ »
نیب کا حلیم عادل شیخ کیخلاف انکوائری کا آغازقومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »