نیب کا عید پر زیرِحراست ملزمان کو ہائی ٹی دینے کا فیصلہ

پاکستان خبریں خبریں

نیب کا عید پر زیرِحراست ملزمان کو ہائی ٹی دینے کا فیصلہ
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

نیب کا عید پر زیرِحراست ملزمان کو ہائی ٹی دینے کا فیصلہ تفصيلات جانئے: DailyJang

قومی احتساب بیورو لاہور نے عید الفطر کے موقع پر تمام زیرِ حراست ملزمان کے لیے ہائی ٹی کے انتظام کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب کی جانب سے اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیر سگالی کے جذبے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی زیرِ حراست ملزمان کے لیے ہائی ٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر نیب کی حوالات میں زیرِ حراست ملزمان کو ہائی ٹی اور گلدستہ پیش کیا جائے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ و کوٹ لکھپت جیل میں موجود نیب ملزمان کو بھی گلدستہ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیب لاہور نے اعلامیے میں کہا ہے کہ نیب لاہور گزشتہ سالوں کے دوران اسی نوعیت کی فراخدلی کا عملی مظاہرہ کرتا آیا ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ماضی میں معروف سیاستدان بھی دورانِ حراست عید کے دنوں میں نیب کی سہولتوں سے مستفید ہوتے رہے ہیں۔ نیب لاہور کا یہ بھی کہنا ہے کہ جذبۂ خیر سگالی کے اقدامات نیب کی انسانی ہمدردی کے ضامن ہیں، تاہم تفتیش و تحقیقات کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

jang_akhbar /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لیبیا کی فوج کا عید سے قبل فائر بندی کے منصوبے کا اعلانلیبیا کی فوج کا عید سے قبل فائر بندی کے منصوبے کا اعلانلیبیا کی قومی فوج کے ترجمان احمد المسماری کا کہنا ہے کہ ان کی فورسز نے یک طرفہ طور پر فائر بندی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ماہ رمضان کے اختتام پر خون
مزید پڑھ »

عراق کا عید الفطر کی تعطیلات کے دران ملک بھر میں کرفیو لگانے کا اعلانعراق کا عید الفطر کی تعطیلات کے دران ملک بھر میں کرفیو لگانے کا اعلانعراق کی حکومت نے کرونا وائرس کے مزید پھیلنے کے خطرے کے پیش نظرآئندہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم مصطفی
مزید پڑھ »

شاپنگ سینٹر کھولنے کا حکم عید کے تناظر میں تھا: چیف جسٹسشاپنگ سینٹر کھولنے کا حکم عید کے تناظر میں تھا: چیف جسٹسسپریم کورٹ آف پاکستان نے کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ لوگ کورونا وائرس سے بڑی تعداد میں متاثر ہو رہے ہیں، شاپنگ سینٹر ہفتہ اور اتوار کو کھولنے کا حکم عید کے تناظر میں تھا، عید کے بعد صورتِ حال کا جائزہ لے کر سماعت کریں گے۔
مزید پڑھ »

عید کے فوری بعد اسکول کھولنے کی اجازت، آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا بڑا مطالبہعید کے فوری بعد اسکول کھولنے کی اجازت، آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا بڑا مطالبہکراچی : آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے وزیرِ اعلی سندھ اور وزیرِ تعلیم سندھ سے عید کے فوری بعد اسکول کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا
مزید پڑھ »

مسجد اقصیٰ عید تعطیلات کے بعد کھولنے کا اعلانمسجد اقصیٰ عید تعطیلات کے بعد کھولنے کا اعلانمسجد اقصیٰ‌ کو عید کی تعطیلات کے بعد کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔ذرائع  کے مطابق مسجد اقصیٰ‌ کو عید کی تعطیلات کے بعد کھول دیا جائے گا، کرونا کے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-28 13:02:27