نیب کے دائرہ اختیارکیخلاف آصف زرداری کی درخواست مسترد ParkLane Case AccountabilityCourt Rejects AAliZardari Dismissal Plea Directs Indict MediaCellPPP SindhCMHouse Karachi
اسلام آباد: احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو کے دائرہ اختیار کیخلاف سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
آصف علی زرداری نے پارک لین ریفرنس میں نیب کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا۔ احتساب عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد آج فیصلہ سنایا۔ احتساب عدالت کی جانب سے جاری مختصر فیصلے میں کہا گہا ہے کہ پارک لین کیس بنتا ہے اور آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔احتساب عدالت اسلام آباد نے 10اگست کو پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے قومی خزانے کو 3 ارب 77 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر عثمان سیف اللہ، انور سیف اللہ اور سلیم سیف اللہ سمیت دیگر ملزم نامزد ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں...
ریفرنس کے متن میں شامل ہے کہ پارک لین کمپنی نے فرنٹ کمپنی پارتھینون کے ذریعے کراچی میں بے نامی جائیداد بنائی گئی۔قرض کی رقم سےآئی بی سی سنٹر میں آٹھ فلور تعمیر کئے گئے۔ ابتدائی طور پر ڈیڑھ ارب کا قرض لیا گیا تھا جو بڑھ کر چار ارب تک پہنچ گیا۔قرض کی مد میں بے ضابطگیاں کی گئیں اورملزمان نے ملی بھگت سے خزانے کو نقصان پہنچایا۔اطلاعات کے مطابق پارتھینون کمپنی قرض واپس نہ کرنے پر ڈیفالٹ کر چکی ہے۔آصف زرداری پر پارک لین کمپنی اور اس کے ذریعے اسلام آباد میں 2 ہزار 460 کنال اراضی خریدنے کا بھی الزام ہے...
نیب ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خریدی گئی تقریباً ڈھائی ہزار کنال زمین کی اصل مالیت دو ارب روپے ہے۔ لیکن اسے صرف 62 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پارک لین ریفرنس، نیب کے دائرہ اختیار کیخلاف آصف زرداری کی درخواست مسترد - ایکسپریس اردواحتساب عدالت کا پیر کے روز آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کا چیئرمین نیب کے ماتحت افسران کی تعیناتیوں کے اختیار کا ازخودنوٹس - ایکسپریس اردوکیا چیئرمین نیب آئین کے آرٹیکلز 240 اور 242 کو بالائے طاق رکھ سکتے ہیں؟، سپریم کورٹ
مزید پڑھ »
پارک لین ریفرنس:نیب کےدائرہ اختیار کیخلاف زرداری کی درخواست مسترد - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »
ہیومن رائٹس واچ کا نیب کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ
مزید پڑھ »
شراب کے لائسنس کا غیرقانونی اجرا: نیب نے عثمان بزدار کو طلب کرلیا - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »