اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں پراسیکیوٹر جنرل نیب، ڈی جی نیب آپریشنز، ڈی جی نیب راولپنڈی نے شرکت۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس میں احسن اقبال اور ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے لیگی رہنماؤں کو ایک، ایک کروڑ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کبھی انکوائری پر گرفتار کرتے ہیں اور کہیں ریفرنس کے بعد بھی نہیں پکڑتے ؟ مقدمہ ثابت ہونے تک ملزم بے گناہ ہوتا ہے۔
احسن اقبال کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نیب گرفتار کرتا، پلی بارگین کیلئے 10 کروڑ روپے مانگتا اور چھوڑ دیتا ہے، بظاہر نیب اغواء برائے تاوان کیلئے لوگوں اٹھاتا ہے جس پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا پلی بارگین دنیا بھر میں ہے، ملک میں کرپشن بھی تو ہے، نیب عدالت نہیں، صرف تحقیقاتی ادارہ ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا احسن اقبال اورشاہد خاقان کوضمانت پررہا کرنے کا حکم - ایکسپریس اردوعدالت کی مسلم لیگ (ن) کے دونوں رہنماؤں کو ایک ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت
مزید پڑھ »
شاہدخاقان اوراحسن اقبال کی درخواست ضمانت،نیب سےدلائل طلبشاہدخاقان اوراحسن اقبال کی درخواست ضمانت،نیب سےدلائل طلب پڑھیے SohailRashid8 کی رپورٹ SamaaTV
مزید پڑھ »
اسلام آبادہائیکورٹ،شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت , وکلا اور نیب سے کل دلائل طلباسلام آبادہائیکورٹ،شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت م وکلا اور نیب سے کل دلائل طلب
مزید پڑھ »
پھل، سبزیاں، زیتون کا تیل، مچھلی اور دالوں کا زیادہ استعمال صحت کیلئے مفید قرارلاہور: (ویب ڈیسک) ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے جس کے مطابق ایک مخصوص غذا عمر میں اضافے کے ساتھ صحت کو بہتر رکھنے میں مدد دیتی ہے کیونکہ اس سے معدے میں ایسے بیکٹریا کی افزائش ہوتی ہے جن کو صحت مند بڑھاپے سے جوڑا جاتا ہے جبکہ نقصان دہ ورم کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
مزید پڑھ »
مودی کو ایک اور خفت کا سامنا، کانگریس کا ٹرمپ کے عشائیے میں شرکت سے انکارنئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے دوران ایک اور خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
مزید پڑھ »